خیبرپختونخوا حکومت کا بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
خیبرپختونخوا حکومت کا بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہزارہ ڈویژن کے عوامی نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مشاورت کی گئی،اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے پسماندہ تحصیل آلائی کے عوام کے لئے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسے ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے سے لوگوں کے مسائل پرقابو پایا جا سکے گا، ان کا کہنا تھا کہ اگلے بجٹ میں آلائی کو ضلع بنانے کیلئے درکار فنڈز مختص کیے جائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزارت صحت کا ڈینگی کے خاتمے کیلئے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری وزارت صحت کا ڈینگی کے خاتمے کیلئے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل،اب 10جون کو پیش کیا جائے گا چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 3خطرناک دہشتگرد ہلاک وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل نو کر دی ہے، سیکرٹری داخلہ خرم آغا بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے ضلع کا درجہ دینے کا
پڑھیں:
پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزارت خزانہ نے پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کا اعلان کر دیا، کرپٹو ایکسچینجز، ڈی فائی، اسٹیبل کوائنز ایک ہی فریم ورک میں آئیں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان مالیاتی اختراع میں قیادت کے لیے تیار ہے، کرپٹو مارکیٹ کو باضابطہ دائرے میں لایا جائے گا، نئی پالیسی سرمایہ کاروں کو تحفظ اور شفافیت فراہم کرے گی۔مزید بتایا گیا کہ 25 ارب ڈالر کی کرپٹو مارکیٹ ریگولیٹ ہو گی، اضافی بجلی سے بٹ کوائن مائننگ کے ذریعے آمدن حاصل کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق ڈیجیٹل فنانس سے نوجوانوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان ویب 3، ٹوکنائزیشن اور ڈیجیٹل فنانس کی راہ پر گامزن پاکستان جاپان، ہانگ کانگ، یو اے ای اور سنگاپور کی صف میں شامل ہو رہا ہے۔اسی طرح بلاک چین ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے گا، پی ڈی ڈی اے سرمایہ کاری، تحفظ اور شفافیت کو یقینی بنائے گی، جبکہ ڈیجیٹل فنانس کے ذریعے برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔