Express News:
2025-05-23@20:14:37 GMT

ضلع بنوں اور ضلع خیبر میں پولیس چوکیوں پر حملے ناکام

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

پشاور:

نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے رات گئے ضلع بنوں کی چوکی فتح خیل اور ضلع خیبر کی تکیہ پوسٹ باڑہ پر حملے کیے گئے، تاہم پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے باعث دونوں حملے ناکام بنا دیے گئے۔

بنوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک پولیس جوان زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرپسند عناصر کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں اور خیبر پولیس کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوانوں نے چوکس رہتے ہوئے فرض شناسی اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور دہشت گردی کے خاتمے تک پولیس کی جدوجہد جاری رہے گی۔

آئی جی پی ذوالفقار حمید نے دونوں اضلاع کے پولیس جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

دریں اثنا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام بنانے اور میانوالی میں 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر بہادر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بنوں پولیس کے  جوانوں نے  خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایا، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس جوانمردی سے  دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، سی ٹی ڈی  کے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

ڈی پی او بنوں کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اڑایا، جس کے بعد دہشتگرد اندر گھس گئے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع بنوں میں نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اڑایا، جس کے بعد دہشتگرد اندر گھس گئے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے قریبی دکانوں کے شیشے اور شمسی پلیٹوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پولیس چوکی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کھمبے سے نیچے گر گیا جس کے سبب نیو سبزی منڈی کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئی اور پولیس چوکی کے اندر تباہی مچ گئی۔ بنوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بدستور چوتھے روز بھی بند ہونے سے عوام کو شدید تکلیف کا سامنا رہا۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں اور خیبر میں پولیس چوکیوں پر حملے ناکام
  • خیبر پختونخوا پولیس دہشتگردوں کے نشانے پر، رواں برس 154 حملے
  • بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ،کانسٹیبل شدید زخمی
  • نااہل اور بزدل لوگوں کو پارٹی کی باگ ڈور دینے سے تمام احتجاج ناکام ہوئے. شیر افضل مروت
  • بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید
  • بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید
  • بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • بنوں، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2اہلکار شہید
  • بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2اہلکار شہید