بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ،کانسٹیبل شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: بنوں کی پولیس چوکی فتح خیل پر رات گئے دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
ریجنل پولیس آفیسرسجاد خان کے مطابق پولیس چوکی فتح خیل پر رات گئےدہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سےحملہ کیا ، تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اس موقع پر پولیس ٹیم کی قیادت کرنے آرپی او بنوں سجاد خان اور ڈی پی او سلیم عباس کلاچی اور ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن کی قیادت کے لیے خود پہنچ گئے۔
کلرک کی مرحوم چوکیدار کے اہلخانہ سے ہراسانی اور بدسلوکی، نوکری سے فارغ
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شدید زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ، 4 بچے جاں بحق، 38 زخمی
بلوچستان کے شہر خضدار میں بچوں کو اسکول لے جانے والی ایک بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور 38 شدید زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افسوس ناک واقعہ خضدار کے زیرو پوائنٹ پر پیش آیا، جہاں ایک اسکول وین معمول کے مطابق بچوں کو لے جا رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکے نے قیامت صغریٰ کا منظر پیش کردیا۔
جائے وقوع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور کئی زخمی بچے سڑک پر جا گرے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ حملہ خودکش نوعیت کا تھا، جس میں حملہ آور نے بس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوع پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ کچھ بچوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور سکیورٹی اداروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور دہشت گرد کے سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔
دریں اثنا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی گھناؤنی کوشش ہے۔ انہوں نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان درندہ صفت عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف متحد رہے کیونکہ دشمن کی یہی کوشش ہے کہ ہمارے اندر تفرقہ پیدا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست ایسے عناصر کے خلاف مکمل طاقت سے کارروائی کرے گی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔