پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا قوی امکان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 مئی کو غروب آفتاب 7 بج کر 14 منٹ پر ہوگا، ملک میں مطلع زیادہ تر صاف ہوگا لیکن چاند کی عمر کم ہونے کے باعث رویت ہلال کا امکان نہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ 7 جون 2025ء کو ہونے کا امکان ہے۔ ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو ہوگا، پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند 27 مئی (بروز منگل) 29 ذیقعد کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش 27 مئی کی صبح 8 بجکر 2 منٹ پر ہوگی اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 13 منٹ ہوگی، جبکہ چاند کی رویت کیلئے اس کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 27 مئی کو غروب آفتاب 7 بج کر 14 منٹ پر ہوگا، ملک میں مطلع زیادہ تر صاف ہوگا لیکن چاند کی عمر کم ہونے کے باعث رویت ہلال کا امکان نہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان میں کو ہونے کا کے مطابق کا امکان چاند کی کی عمر
پڑھیں:
جہلم ویلی، امتحانی نتائج میں فیل ہونے پر طالب علم کی خودکشی
جہلم ویلی کی تحصیل ہٹیاں بالا کے نواحی علاقے مکنیٹ میں انٹرمیڈیٹ کے 17 سالہ طالب علم نے مبینہ طور پر امتحانی نتائج میں فیل ہونے پر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق حبیب ولد صابر شاہ نے گھر کے قریب درخت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ کمپیوٹر کے مضمون میں فیل ہونے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت: بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کا رنگ دینے والا باپ گرفتار
ذرائع کے مطابق حبیب گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شاریاں کا سابق ٹاپر تھا اور انتہائی ذہین و محنتی طالب علم کے طور پر جانا جاتا تھا۔ امتحانی نتائج کے بعد اس کی ذہنی کیفیت متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں اس نے افسوسناک قدم اٹھایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اہلِ علاقہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی دباؤ اور نتائج کے خوف سے نوجوانوں کی ذہنی صحت پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تحصیل ہٹیاں بالا جہلم ویلی خود کشی