اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیشگوئی کی ہے کہ 7 جون 2025 ( بروز ہفتہ) کو پاکستان میں ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ ہوسکتی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے، سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ذی الحج کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 08 بج کر 02 منٹ پر ہوگی۔

سپارکو کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی، 27 مئی کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔

سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ یکم ذی الحج 29 مئی 2025 کو ہونے کی توقع ہے، ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت کمیٹی کرنے کی مجاز ہے، اور ملک میں عیدالاضحیٰ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی منائی جائے گی۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

عیدالاضحیٰ  کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے تاریخ بتادی 

 

اسلام آباد: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کے تعین کے حوالے سے فلکیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ذوالحج کا چاند کب نظر آنے کی توقع ہے۔
ماہرین کے مطابق 27 مئی کو ملک میں نیا قمری مہینہ شروع ہونے کے آثار کم ہیں کیوں کہ اُس دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر محض 11 گھنٹے ہوگی، جو رویت ہلال کے لیے ناکافی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چاند کی عمر کم ہونے کی وجہ سے اس کی بصری رویت ممکن نہیں ہوگی، اس لیے امکان ہے کہ 27 مئی کو ذوالقعدہ کا اختتام نہ ہو سکے۔
فلکیاتی مشاہدات کی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہو جائے گی، جس سے ذوالحج کا چاند واضح طور پر نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو پاکستان میں یکم ذوالحج 29 مئی بروز بدھ کو ہو سکتی ہے اور اس حساب سے عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔
واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کا انحصار قمری کلینڈر اور چاند کی واضح رویت پر ہوتا ہے، لہٰذا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا، تاہم فلکیاتی ماہرین کی رائے عوام کو پیشگی تیاری اور سفری منصوبہ بندی میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان، ماہرین فلکیات کی پیشگوئی
  • پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان
  • پاکستان میں عیدالاضحی کس تاریخ کو ہوگی۔۔۔؟ سپارکو نے پیشنگوئی کردی۔
  • پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟
  • پاکستان میں عید الاضحٰی کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی
  • سپارکو نے بھی عید الاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق پیش گوئی کر دی
  • عیدالاضحیٰ 2025 کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشین گوئی کردی
  • عیدالاضحیٰ  کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے تاریخ بتادی 
  • پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے متوقع تاریخ بتادی