گندم اور میدا سستا ہونے کے باووجود نان، روٹی اور بیکری آئٹمز کی قیمتیںکم نہ ہوسکیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
لاہور (اوصاف نیوز)پنجاب میںگندم کی فی من قیمت میں حیران کن کمی کے باعث ملک بھر میںمیدے کی قیمت بھی کم ہوگئی،
میدے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود بیکری مصنوعات اور روزمرہ اشیائے خورونوش جیسے نان، روٹی، ڈبل روٹی، رس، کیک، بسکٹ، مٹھائیاں اب بھی پرانی قیمتوں پرفروخت ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 50 کلو میدے کی بوری جو پہلے 7 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھی اب اس کی قیمت 3500 روپے تک آ چکی ہے مگر اس کمی کے اثرات صارفین تک منتقل نہ ہو سکے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیکری مصنوعات کو بھی پرائس کنٹرول نظام میں شامل کیا جائے اورنرخوں میں فوری کمی لا کرغریب عوام کوحقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔
بیکری مالکان نے نرخ کم کرنے سے انکارکر دیا ہے جس سے عوام کی جیب پر بدستور اضافی بوجھ برقرار ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ بیکری مالکان منافع خوری میں مصروف ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اورپرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
دوسری جانب پرائس کنٹرول لسٹ میں ڈبل روٹی اوردیگربیکری آئٹمز شامل نہ ہونے کے باعث ان پرکوئی حکومتی کنٹرول لاگو نہیں ہورہا۔
پابندیوں میں نرمی ،شام میں والدین نے نومولود کا نام ’ٹرمپ‘ رکھ دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اعظم سواتی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست پر نیب، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست پر نیب، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس خورشیداقبال نے کی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر اعظم سواتی کو آف لوڈ کیاگیا، اعظم سواتی کے خلاف جتنے کیسز ہیں، وہ عدالت میں خود پیش ہورہے ہیں،اعظم سواتی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے، درخواست گزار اپنے تمام اثاثے چھوڑ کر جا رہے ہیں،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ کے پی میں 21جولائی کو سینیٹ الیکشن ہے اور اعظم سواتی امیدوار ہیں،اعظم سواتی سینیٹ الیکشن سے پہلے واپس آئیں گے، عدالت نے نیب، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
بھارتی کپتان شبمن گل کی چھوٹی سی غلطی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو مصیبت میں ڈال دیا
مزید :