پاکستان میں عیدالاضحی کس تاریخ کو ہوگی۔۔۔؟ سپارکو نے پیشنگوئی کردی۔
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سپارکو نے پیشنگوئی کی ہے کہ عیدالاضحی 7 جون کو ہوگی ۔پاکستان سپیس اینڈ اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)نے سائنسی تجزیوں، فلکیاتی اور جدید مشاہداتی ڈیٹا کی بنیاد پر ذالحجہ 1446 ہجری کے ہلال کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی جاری کی ہے۔ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق، ذوالحجہ کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 08:02 بجے ہوگی 27 مئی 2025 (29 ذیقعد)کے لیے پاکستان کے حوالے سے سائنسی تجزیہ کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔ سائنسی لحاظ سے بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیںکیونکہ غروبِ آفتاب اور چاند میں صرف 37 منٹ کا مختصر وقت ہوگا۔ اس تناظر میں یکم ذوالحجہ 29 مئی 2025 کو متوقع ہے جس کے حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحی 7 جون 2025 کو منائی جائے گی تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی چشم دید گواہ ہوں اور موسمی حالات کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان، ماہرین فلکیات کی پیشگوئی
ویب ڈیسک: ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 7 جون 2025 (ہفتہ) کو منائی جائے گی۔
ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کے مطابق ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش 27 مئی کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر ہوگی جبکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے 13 منٹ ہوگی۔ ان کے مطابق چاند کی شرعی رویت کے لیے عمر کا کم از کم 16 سے 18 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
ادھر محکمہ موسمیات نے بھی اس پیشگوئی کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 مئی کو ملک بھر میں مطلع زیادہ تر صاف رہے گا مگر چاند کی کم عمر کے باعث اس کی رویت کا امکان انتہائی کم ہے۔
اگر چاند 27 مئی کو نظر نہیں آتا تو ذی القعدہ کا مہینہ 30 دن مکمل ہوگا اور ذی الحجہ کی پہلی تاریخ 29 مئی کو ہوگی جس کے بعد عیدالاضحیٰ 7 جون 2025 کو منائی جائے گی۔