عیدالاضحیٰ 2025 کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشین گوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے فلکیاتی ماڈلز کی بنیاد پر ذوالحجہ 1446 ہجری کے چاند سے متعلق سائنسی تجزیہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ذوالحجہ کا نیا چاند 27 مئی 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق صبح 08 بج کر 02 منٹ پر پیدا ہوگا۔
سائنسدانوں کے مطابق 27 مئی 2025 کو جب سورج غروب ہوگا تو چاند کی عمر قریباً 11 گھنٹے اور 34 منٹ ہوگی۔ تاہم، سائنسی تجزیہ کے مطابق، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی، روشنی اور افق سے فاصلہ اتنا کم ہوگا کہ بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ ان سائنسی شواہد کی بنیاد پر یکم ذوالحجہ 29 مئی 2025 کو ہونے کا قوی امکان ہے، جس کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتہ منائی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی پیشگوئی
تاہم، سپارکو نے واضح کیا ہے کہ چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی شرعی شہادتوں اور موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ صادر کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
7 جون ذوالحجہ 1446 سپارکو عیدالاضحیٰ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ذوالحجہ 1446 سپارکو عیدالاضحی کے مطابق
پڑھیں:
پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے پیش گوئی کر دی
لاہور(نیوز ڈیسک) ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کی پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات ہیں۔
ڈاکٹر فہیم نے بتایا کہ سعودی عرب میں حج 5 جون اور عید 6 جون کو ہونے کے امکان ہیں، سعودی عرب میں 27 مئی کو ٹیلی سکوپ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔
ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کا چاند ملک بھر میں 28 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں جبکہ 27 مئی کو پاکستان میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، اُس دن غروب آفتاب کے وقت ملک بھر میں چاند کی عمر 11 گھنٹے ہو گی۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے بتایا کہ 28 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہو گی۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان