پوری قوم کو سید عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت پر فخر ہے، ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معرکہ حق کے بعد عالمی سطح پر نئی شناخت حاصل کی، آرمی چیف کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنا قوم کے اعتماد اور عسکری پیشہ ورانہ عظمت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد دی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان کی مسلح افواج نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت پاکستان کے عسکری وقار کی علامت ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معرکہ حق کے بعد عالمی سطح پر نئی شناخت حاصل کی، بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنا قوم کے اعتماد اور عسکری پیشہ ورانہ عظمت کا ثبوت ہے۔ سردار ایاز صادق نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ 10 مئی کو پاکستان کی عسکری تاریخ کا اہم سنگ میل عبور ہوا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے بھارت کے خلاف آپریشن میں تاریخی کامیابی پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور وقار کے تحفظ پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سپیکر قومی اسمبلی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایاز صادق کہا کہ
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔