راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس اہم اجلاس میں پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز، سیکیورٹی صورتحال، اور آپریشن “بنیان مرصوص” کی تکمیل سمیت اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس کا آغاز بلوچستان کے ضلع خضدار میں حالیہ دہشت گرد حملے کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیا، جن میں چار معصوم بچے اور دو بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ فورم نے اس بربریت کو بھارت کی پشت پناہی میں چلنے والی دہشت گرد پراکسیز کی سفاک کارروائی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔

شرکاء نے نہتے شہریوں، بالخصوص معصوم بچوں کو دانستہ نشانہ بنانے کو بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ فورم نے ان حملوں کو انسانیت سوز فعل اور بھارتی دہشت گردی کی گھناؤنی مثال قرار دیا جو خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش ہے۔

فورم نے معرکہ حق کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور پاکستان کے عوام کا تحفظ پاک فوج کی اولین ترجیح رہے گی۔

شرکاء کانفرنس نے چیف آف آرمی اسٹاف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دی اور ان کی سٹریٹجک وژن، قومی دفاع میں قائدانہ کردار اور مثالی خدمات کو سراہا۔ فورم نے فیلڈ مارشل کی غیر متزلزل قیادت کو ملکی استحکام اور دفاع کی ضمانت قرار دیا۔

فورم نے خاص طور پر آپریشن “بنیان مرصوص” کی کامیاب تکمیل کو سراہتے ہوئے اسے دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف ایک فیصلہ کن مرحلہ قرار دیا۔ اجلاس میں اس آپریشن کو قومی سلامتی کے لیے ایک بڑا سنگ میل قرار دیتے ہوئے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں، باہمی ہم آہنگی، اور بلند حوصلے کو سراہا گیا۔

فورم نے پاکستانی میڈیا اور “انفارمیشن وارئیرز” کی خدمات کا بھی اعتراف کیا جنہوں نے بھارتی پروپیگنڈے، جعلی خبروں اور جنگی جنون کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے عوامی اعتماد کو تقویت دی اور درست حقائق کو اُجاگر کیا۔ فورم کے شرکاء نے میڈیا کے کردار کو قومی بیانیے کے فروغ میں کلیدی قرار دیا۔

اجلاس نے نوجوان نسل کی قومی حمیت، جوش و جذبے اور شراکت کو بھی سراہا، جنہوں نے نہ صرف قومی اتحاد کو اجاگر کیا بلکہ دشمن کے پراپیگنڈے کا مدلل جواب بھی دیا۔ فورم نے نوجوانوں کے کردار کو مستقبل کی بنیاد قرار دیا۔

کانفرنس میں سیاسی قیادت کی بصیرت افروز قیادت اور معرکہ حق کے دوران قومی رہنمائی کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کی کامیابی قومی یکجہتی، عسکری و سیاسی قیادت کے ہم آہنگ فیصلوں، اور عوام کے اعتماد کی مظہر ہے۔

فورم نے بھارتی اشتعال انگیزی اور مسلح جارحیت کے خلاف پاکستان کی کامیاب دفاعی حکمت عملی کو سراہا۔ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کو ایک واضح اور مؤثر دفاعی اسٹریٹیجی قرار دیا گیا جس نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

اجلاس نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کسی بھی بیرونی جارحیت کا بھرپور دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فورم نے کہا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکی آمیز رویوں کے ذریعے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

فورم نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر امن قائم رکھنے اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اُٹھائے گا۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سرگرم بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اجلاس میں بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو دہشت گردی کا شکار ظاہر کرتا ہے جبکہ درحقیقت وہ خود دہشت گردی کا منبع ہے۔

فورم نے کہا کہ پاکستان کبھی بھی بھارتی پراکسیز کے ذریعے امن پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاک فوج، انٹیلی جنس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

فورم نے دشمن کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف قومی عزم اور پوری صلاحیت کے ساتھ کارروائی کرنے پر زور دیا۔

کانفرنس کے شرکاء نے حالیہ کشیدگی کے تناظر میں مشرقی بارڈر اور مجموعی علاقائی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فورم نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کی۔

اجلاس نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری سے خطے میں امن کے قیام کے لیے فوری اور مؤثر مداخلت کی اپیل کی۔ فورم نے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک فوج کی آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوامی حمایت کو سراہتے ہوئے حالیہ کامیابیوں کو اللہ تعالیٰ کا خاص فضل قرار دیا۔ انہوں نے قومی سرحدوں کے دفاع اور اندرونی استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اختتام پر فیلڈ مارشل نے کہا:پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں اور ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
https://dailyausaf.

com/wp-content/uploads/2025/05/whatsapp-video-2025-05-22-at-6.12.12-pm.mp4
مزیدپڑھیں:قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان کی فیلڈ مارشل قرار دیا کا اظہار نے بھارت پاک فوج کے خلاف فورم نے اور ان کے لیے

پڑھیں:

(آپریشن بنیان مرصوص ) پاکستانی شہریوںکو اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازانے کا فیصلہ

افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہدا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی خدمات کا اعتراف
جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی شہبازشریف کی تجویزوفاقی کابینہ نے منظور کرلی
آپریشن بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق فوج میں فیلڈ مارشل عہدہ کیا ہوتا ہے؟۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے کے ساتھ ساتھ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازانے کا فیصلہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہدا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جہاں وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی، حکومت نے ائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔معلوم ہوا ہے کہ معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر حکومت پاکستان کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے یہ تجویز پیش کی، جس پر جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی شہبازشریف کی تجویز کابینہ نے منظور کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس، خضدار شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی
  • ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرر کانفرنس،بھارت کے خلاف جنگ میں سیاسی قیادت کے کردار کی بھرپور ستائش
  • خضدار اے پی ایس واقعہ قوم کے دلوں پر کاری ضرب ہے۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی
  • (آپریشن بنیان مرصوص ) پاکستانی شہریوںکو اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازانے کا فیصلہ
  • آپریشن بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازانے کا فیصلہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد
  • حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی