اسلام آباد:

قومی اسمبلی میں گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس پر لیوی لگانے سے متعلق بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

جے یو آئی رکن عالیہ کامران کے مطالبے پر ارکان کی گنتی کی گئی جس پر حکومتی ارکان 99 جبکہ اپوزیشن 44 نکلے۔ حکومتی ارکان زیادہ ہونے کے باعث تحریک پیش کرنے کی منظوری دی گئی تھی جو قومی اسمبلی نے منظور کر لی۔

آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کے لیے بل قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا۔

منظور کیے گئے بل میں تجویز دی گئی کہ قدرتی گیس یا آر ایل این جی پر چلنے والے آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کی جائے اور لیوی کے نرخ میں فوری طور پر پانچ فیصد اضافہ کیا جائے۔

بل میں لیوی کی شرح میں جولائی 2025 تک مزید 10 فیصد اضافہ، فروری 2026 تک 15 فیصد اور اگست 2026 تک لیوی کی شرح میں 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

بل کے متن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس سے حاصل ہونے والی لیوی توانائی کے نرخوں میں کمی کے لیے استعمال کی جائے گی، محصول کے ذریعے توانائی شعبے کے تمام درجے کے صارفین کے لیے نرخوں میں کمی لائی جائے گی۔

دوسری جانب، وفاقی وزیر معین وٹو نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف قرارداد پیش کیں۔ قومی اسمبلی نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد کے متن کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو جنگ تصور کیا جائے، حکومت پاکستان سندھ طاس کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاور پلانٹس پر لیوی کیپٹو پاور پلانٹس قومی اسمبلی

پڑھیں:

آئی ایم ایف پروگرام کے تحت گیس پر لیوی لگانا ضرورت تھی: علی پرویز ملک

---فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت گیس پر لیوی لگانا ضرورت تھی۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کےلیے گیس پر لیوی کا بل کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کمیٹی سے منظوری کے بعد اب یہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر زرداری اور ایم کیو ایم کا مشکور ہوں، وزیراعظم کے وژن کے تحت بجلی کی کھپت بڑھانی ہے۔

علی پرویز ملک نے بتایا کہ لیوی مرحلہ وار لگے گی، پہلے 5 فیصد پھر 10 فیصد لگے گی جس کے بعد لیوی مرحلہ وار 15 فیصد اور 20 فیصد پر کیپ ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی میں سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کیخلاف قرارداد منظور
  • سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • قومی اسمبلی میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو اعلان جنگ تصور کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • قومی اسمبلی : سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو اعلان جنگ تصور کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • کیپٹو پاورپلانٹس کودی جانے والی گیس پرلیوی عائد کرنے کا بل منظور
  • آئی ایم ایف پروگرام کے تحت گیس پر لیوی لگانا ضرورت تھی: علی پرویز ملک
  • آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کے لئے بل قومی اسمبلی سے منظور
  • سپیکر قومی اسمبلی کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی مذمت
  • مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے بری خبر، بجلی کی قیمت بڑھنے کا امکان