ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور  کرلیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم  دیا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ضمانتیں منظور کر لیں۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے وکلا علی بخاری، سردار مصروف، زاہد بشیر ڈار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے،  علی بخاری کی کارکنان کے ضمانتی مچلکے کم کرنے کی استدعا منظور کرلیں۔ 

 خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں 10، 10 ہزار مچلکوں کی عوض منظور کر لیں۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

اسلام آباد میں کال سینٹر کے دو ملازمین بازیاب، اغواکار گرفتار

اسلام آباد میں ڈکیت گینگ نے کال سینٹر پر دھاوا بول کر دو ملازمین کو اغوا کرکے دو کروڑ تاوان مانگ لیا، پولیس نے مقابلے کے بعد مغویوں کو بازیاب کراتے ہوئے گینگ کو گرفتار کرلیا جس میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔

اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس محمد جواد طارق نے کہا کہ 17 اور 18 مئی کی رات سیکٹر آئی ایٹ میں کال سینٹر میں ایک گینگ نے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹا، یہی گینگ وہاں سے نکلا اور جی ایٹ میں ایک کال سینٹر میں لوٹ مارکی، گینگ نے اس کال سینٹر سے دو ملازمین کو اغواء بھی کیا اور بازیابی کے لیے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اغواء شدگان میں ایک غیر ملکی شہری بھی شامل تھا، ملازمان نے مغویوں کو تھانہ کرپا کے علاقے میں ایک ڈیرے پر رکھا ہوا تھا، پولیس نے تھانہ کرپا کے علاقے میں چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس نے مقابلے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرکے مغویوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ اس گینگ میں اسلام آباد پولیس کا ایک معطل شدہ کانسٹیبل بھی شامل ہے، گرفتار کانسٹیبل سے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں
  • 26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور
  • پاکستان کا اسلام آباد میں تعینات بھارتی سفارت کار کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم
  • 26 نومبر احتجاج: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں
  • اسلام آباد میں کال سینٹر کے دو ملازمین بازیاب، اغواکار گرفتار
  • اسلام آباد: انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار، 21 پاسپورٹس برآمد
  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تبادلے پر اعترضات؛ سپریم کورٹ میں سنجیدہ سوالات اٹھا دیے گئے
  • اسلام آباد پولیس کا ایکشن: 2 مغوی بازیاب، 8 اغوا کار گرفتار