اسلام کا لبادہ اوڑھے فتنۃ الخوارج کا اصل چہرہ سب پر عیاں، پاکستانی عوام سے بھتہ بھی طلب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام کا لبادہ اوڑھے شر انگیز فتنۃ الخوارج نے اپنا اصلی مکروہ چہرہ سب پر عیاں کر دیا، بھارتی آقاؤں کی مکمل مالی امداد اور سہولت کاری کے باوجود فتنتہ الخوراج مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق نام نہاد شریعت کے علمبردار فتنۃ الخوارج نے پاکستانی عوام کے مال پر نظریں گاڑھ لیں، فتنتہ الخوراج کے دہشتگردوں نے کھلے عام بھتہ خوری کو نیا لائحہ عمل بنا لیا۔
معصوم پاکستانیوں کو شہید کرنے والے فتنۃ الخوارج اب مالی استحصال کے ذریعے عوام کو لوٹنے پر تُل گئے اور پاکستان میں خونریزی کے لیے پاکستانی عوام سے ہی بھتہ طلب کرنا شروع کر دیا۔
فتنۃ الخوارج نے کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ عائد کر دیا، کان کنی اور معدنیات کے شعبے سے وابستہ ٹھیکیداروں کو فتنۃ الخوارج کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فتنتہ الخوارج نے خط میں کانکنی کے ٹھیکے داروں کو دھمکاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کان کنی اور معدنیات کے کاروبار سے منسلک افراد کو 5 فیصد بھتہ دینا ہوگا۔
فتنتہ الخوارج کا کہنا ہے کہ معدنیات کی ترسیل کے فی ٹرک پر 5 ہزار روپے جمع کرانے ہوں گے، اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو نقصان کے ذمہ دار وہ افراد خود ہوں گے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنۃ الخوارج نے عوامی ردعمل کے بعد کھل کر مجرمانہ روپ اپنا لیا ہے، فتنۃ الخوارج نے بھارتی آقاؤں کی ہدایت پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کے خلاف جرائم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق جب شریعت کے دعوے عوام میں مسترد ہوئے تو فتنۃ الخوارج نے بندوق، بھتہ اور دھمکیوں کو اپنا ہتھیار بنا لیا۔ فتنۃ الخوارج اب ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کی شکل اختیار کر چکے ہیں، جو اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فتنۃ الخوارج نے
پڑھیں:
حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،سید مصطفی کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے عالمی شراکت داری اور ورک فورس ڈویلپمنٹ کو فروغ دینے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے دورے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے وزیر صحت کو اکیڈمی کی کامیابیوں، اقدامات اور آئندہ حکمتِ عملیوں پر بریفنگ دی۔انہوں نے عوامی صحت کی تعلیم میں جدت اور تحقیقاتی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اس دوران شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور افرادی قوت کی تیاری پر بھی گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر نے ہیلتھ سروس اکیڈیمی کی پیشرفت کو سراہا۔ایچ ایس اے نے وزیر صحت کے دورے اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔