فائنل تک رسائی کا موقع اب بھی موجود ہے، سلمان علی آغا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
لاہور:
اسلام آباد یونائیٹڈ کے سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم ابھی بھی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے اور ایلیمینیٹر میں فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
ایلیمینیٹر کا سامنا کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے مڈل آڈر بیٹر سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ٹیم سامنے آئے، ہماری کوشش ہو گی کہ انہیں شکست دے کر فائنل کی راہ ہموار کریں۔
بولنگ پر بات کرتے ہوئے آغا نے تسلیم کیا کہ ٹیم کو اس شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ میں کچھ کمزوریاں رہی ہیں،
سلمان علی آغا نے کہا کہ خاص طور پر آخری اوورز میں ہم نے زیادہ رنز دیے، لیکن ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور اسے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کوالیفائر: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی
بیٹر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مومنٹم بہت اہم ہوتا ہے کہ اگر ٹیم کا مومنٹم صحیح سمت میں ہو تو نتائج بھی بہتر آتے ہیں، ہم اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مائک ہیسن کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مائک ہیسن ایک بہترین کوچ ہیں، وہ ٹیم کا ماحول مثبت رکھتے ہیں اور کھلاڑیوں کو اعتماد دیتے ہیں۔ ان کی کوچنگ سے ٹیم کو فائدہ پہنچا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں شکست کے حوالے سے انہوں نے اعتراف کیا کہ چند غلطیوں کی وجہ سے ٹیم کو نقصان ہوا کہ آخری اوورز میں ہم نے غیر ضروری رنز دیے اور بیٹنگ میں وکٹیں جلدی گرنے سے ہمارا پلان متاثر ہوا، جس کا نتیجہ ہمارے خلاف گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلمان علی نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔