پاکستان سپر لیگ سیزن : پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پہلا کوالیفائر لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم: سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز، دنیش چندیمل (وکٹ کیپر)، اویشکا فرنینڈو، ریلی روسو، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد وسیم، عثمان طارق، ابرار احمد شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم: صاحبزادہ فرحان، ایلکس ہیلز، راسی وین ڈر ڈوسن، سلمان آغا، شاداب خان (کپتان)، جیمز نیشم، بین ڈورشوئس، عماد وسیم، غازی غوری (وکٹ کیپر)، سلمان ارشاد، نسیم شاہ شامل ہیں ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
پڑھیں:
اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح کیساتھ پی ایس ایل کے پلے آف کے شیڈول کی تصدیق ہو گئی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی تصدیق ہوگئی ہے کیونکہ ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دینے کے بعد آخری چار ٹیموں نے اپنی جگہ محفوظ کرلی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 15 پوائنٹس کے ساتھ کھڑی ہے اب اس کا مقابلہ 21 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوالیفائر 1 میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔
گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ کے پاس پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ 2 میں رہنے کے بعد پی ایس ایل 10 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے 2 امکانات ہیں، کیونکہ کوالیفائر 1 کی شکست کھانے والی ٹیم 23 مئی کو کوالیفائر 2 میں ایلیمینیٹر کے فاتح سے مقابلہ کرے گی۔
ایلیمینیٹر روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان 22 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ گرینڈ فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے پیر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز کے خلاف 79 رنز کی شاندار فتح حاصل کی۔
اس فتح نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوPSL 10 پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں مدد کی۔
یوں تو کراچی کنگز کے ساتھ 12 پوائنٹس کیساتھ برابر ہے، تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ (NRR) کی وجہ سے آگے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل