Islam Times:
2025-05-22@18:13:06 GMT

پائیدار اور مستقل امن کیلئے بات چیت ضروری ہے، پی ڈی پی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

پائیدار اور مستقل امن کیلئے بات چیت ضروری ہے، پی ڈی پی

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر نے ایک پائیدار اور مستقل امن عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی استحکام، ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے بات چیت اور مفاہمت بہت ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے ایک پائیدار اور مستقل امن عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی استحکام، ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے بات چیت اور مفاہمت بہت ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی پی کے نائب صدر محمد سرتاج مدنی نے سوپور میں ایک اہم تنظیمی اجلاس کی صدارت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف بات چیت سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے اپنے وعدے پر قائم ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی ڈی پی بات چیت

پڑھیں:

عوام کیلئے خوشخبری: عید الاضحیٰ پر 5 روزہ چھٹیوں کا اعلان

دوحہ: قطر نے عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر پانچ دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

چھٹیاں 9 ذوالحجہ سے شروع ہوں گی، جو کہ یومِ عرفہ کے طور پر جانا جاتا ہے، اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی۔

قطری حکام کے مطابق قمری کیلنڈر کی بنیاد پر یومِ عرفہ جمعرات، 5 جون 2025 کو متوقع ہے، جب کہ عید الاضحیٰ اگلے دن یعنی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔ تاہم حتمی فیصلہ 27 مئی کو چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

اگر چاند 27 مئی کو نظر آ گیا تو ذوالحجہ 28 مئی سے شروع ہوگا، بصورت دیگر 29 مئی سے آغاز ہوگا۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی یومِ عرفہ کی تعطیل کے بعد عید کے تین دن کی چھٹی دی جائے گی، جو جمعہ 6 جون سے اتوار 8 جون تک جاری رہیں گی۔

تاہم، دونوں ممالک میں چھٹیوں کی حتمی توثیق چاند کی رؤیت سے مشروط ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں ہولناک گرمی، عوام کیلئے الرٹ جاری
  • عوام کیلئے خوشخبری: عید الاضحیٰ پر 5 روزہ چھٹیوں کا اعلان
  • آئی ایم ایف آئندہ بجٹ میں عوام کیلئے ریلیف پر تاحال خاموش، محصولات بڑھانے پر زور
  • اسلام کا لبادہ اوڑھے فتنۃ الخوارج کا اصل چہرہ سب پر عیاں، پاکستانی عوام سے بھتہ بھی طلب
  • کرم میں قیام امن کیلئے جرگہ
  • ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے تعمیراتی شعبے کی ترقی کلیدی اہمیت رکھتی ہے؛ وزیراعظم
  • ضلع کرم میں پائیدار قیام امن کیلئے گورنر کاٹیج میں جرگہ
  • نیتن یاہو کو روکنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ ضروری ہے، سابق اسرائیلی وزیراعظم
  • خطے میں امن کیلئے جموں وکشمیر کے تنازع کاحل ضروری ہے، پاکستانی سفیر