فتنۃ الخوارج کی نام نہاد شریعت کا پول کھل گیا، کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ طلب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام کا لبادہ اوڑھے شر انگیز فتنۃ الخوارج نے اپنا اصلی مکروہ چہرہ سب پر عیاں کر دیا، بھارتی آقاؤں کی مکمل مالی امداد اور سہولت کاری کے باوجود نام نہاد شریعت کے علمبردار فتنۃ الخوراج نے مکمل طور پر ناکام ہوکر پاکستانی عوام کے مال پر نظریں گاڑھ لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوراج کے دہشتگردوں نے کھلے عام بھتہ خوری کو نیا لائحہ عمل بنا لیا، معصوم پاکستانیوں کو شہید کرنے والے فتنۃ الخوارج اب مالی استحصال کے ذریعے عوام کو لوٹنے پر تُل گئے، پاکستان میں خونریزی کے لیے پاکستانی عوام سے ہی بھتہ طلب کرنا شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سرگرم بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ’فتنہ الہندوستان‘قرار دینے کا فیصلہ
کان کنی اور معدنیات کے شعبے سے وابستہ ٹھیکیداروں کو فتنۃ الخوارج کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں، جس میں انہوں نے کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ عائد کرنے کا کھلم کھلا اعلان کیا ہے۔
فتنتہ الخوارج نے خط میں کان کنی کے ٹھیکے داروں کو دھمکاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کان کنی اور معدنیات کے کاروبار سے منسلک افراد کو 5 فیصد بھتہ دینا ہوگا، معدنیات کی ترسیل کے فی ٹرک پر 5 ہزار روپے جمع کرانے ہوں گے، اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو نقصان کے ذمہ دار وہ افراد خود ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک، 4 زخمی
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنۃ الخوارج نے عوامی ردعمل کے بعد کھل کر مجرمانہ روپ اپنا لیا ہے، فتنۃ الخوارج نے بھارتی آقاؤں کی ہدایت پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کے خلاف جرائم کا بازار گرم کر رکھا ہے، جب شریعت کے دعوے عوام میں مسترد ہوئے تو فتنۃ الخوارج نے بندوق، بھتہ اور دھمکیوں کو اپنا ہتھیار بنا لیا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق فتنۃ الخوارج اب ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کی شکل اختیار کر چکے ہیں، جو اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام بھتہ پاکستان دفاعی ماہرین شرانگیز شریعت عوامی ردعمل فتنۃ الخوارج کان کنی مالی استحصال مجرمانہ روپ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام بھتہ پاکستان دفاعی ماہرین شرانگیز عوامی ردعمل فتنۃ الخوارج کان کنی مالی استحصال مجرمانہ روپ فتنۃ الخوارج نے کان کنی
پڑھیں:
ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
قومی اقتصادی سروے 26-2025 میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں سمیت دیگر جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 26-2025 میں لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔
قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی جو سالانہ 1.9 فیصد اضافہ ہوا اور خچروں کی تعداد 1.8 فیصد اضافے کے بعد دو لاکھ 21 ہزار ہوگئی ہے۔
سروے میں بتایا گیا کہ گھوڑوں کی تعداد میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ملک میں رواں مالی سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور سالانہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح گائے کی تعداد 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے جو 3.8 فیصد اضافہ ہے، بکریوں کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھ گئی اور سالانہ 2.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
قومی اقتصادی سروے میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں بھیڑوں کی تعداد 1.2 فیصد بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، اونٹوں کی تعداد میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال ماہی گیری کے شعبے میں 1.7 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔