شاہین بنگلادیش کیخلاف کیوں اسکواڈ میں شامل نہیں، وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بنگلادیش کیخلاف سیریز سے ازخود دستبردار ہونے کی اطلاعات ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلادیش کے دورہ سے چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیدار سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ وہ آرام کرنا چاہتے ہیں۔
شاہین کا کہنا تھا کہ میری جگہ بنگلادیش کیخلاف سیریز میں کسی نوجوان کھلاڑی کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے۔
قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں حیران کُن طور پر بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی کے نام شامل نہیں تھے۔
اسی طرح پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود سفیان مقیم کو کمزور حریف بنگلادیش کیخلاف موقع نہیں دیا گیا تھا، جس پر فینز نے سلیکشن کمیٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بنگلادیش کیخلاف
پڑھیں:
مردوں کی زلف تراشی کی قیمتوں میں عالمی فرق، پاکستان سستے ترین ممالک میں شامل
ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری کردہ تازہ عالمی رپورٹ میں مردوں کی زلف تراشی کی اوسط قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں مردانہ حجامت کے نرخوں میں حیرت انگیز فرق پایا جاتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں زلف تراشی ایک مہنگی سہولت سمجھی جاتی ہے، جبکہ ترقی پذیر ممالک میں یہ نسبتاً سستے داموں دستیاب ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ناروے اس فہرست میں سرفہرست ہے جہاں مردوں کی زلف تراشی کی اوسط قیمت 64.50 امریکی ڈالر ہے۔ جاپان میں 56.00 ڈالر، ڈنمارک میں 48.21 ڈالر، سویڈن میں 46.13 ڈالر، اور امریکہ میں 44.00 ڈالر کی قیمت کے ساتھ یہ خدمت مہنگی ترین تصور کی جاتی ہے۔ ان قیمتوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان ممالک میں یومیہ ضروریات اور خدمات کی لاگت کس قدر بلند ہے۔
دوسری جانب پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں زلف تراشی نہایت کم خرچ میں انجام پاتی ہے۔ پاکستان میں اس خدمت کی اوسط قیمت صرف 4.44 ڈالر ہے۔ بھارت میں یہ قیمت 5.29 ڈالر، الجزائر میں 5.96 ڈالر، اور نائجیریا میں سب سے کم یعنی 1.83 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ اعداد و شمار نہ صرف عالمی معیشت میں موجود فرق کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ہر ملک میں زندگی کے اخراجات، اجرتوں اور سہولیات تک رسائی کے معیار کو بھی واضح کرتے ہیں۔ زلف تراشی جیسی روزمرہ خدمت کے نرخوں میں اتنا نمایاں فرق اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا کے مختلف خطوں میں معیارِ زندگی کس قدر مختلف ہو سکتا ہے۔
اشتہار