عامر مغل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی کارروائی ہوئی۔
عدالت نے عامر مغل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جون تک ملتوی کردی ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پانامہ کیس فیصلے سے متعلق مبینہ آڈیو لیک معاملہ پر کمشن تشکیل دینے کی درخواست خارج
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف کی عدالت نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق 2021 کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملہ پر کمیشن تشکیل دینے کی درخواست عدم پیروی پرخارج کردی۔گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر صلاح الدین کی درخواست پر سماعت کیدوران عدالت کی جانب سے کیس کال ہونے پر درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نیعدم پیروی کی بنا پر درخواست خارج کردی۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی 2021 میں مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی،مبینہ آڈیو میں سابق چیف جسٹس پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق ہدایات دے رہے تھے،سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دلائل کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔