زنا کے مقدمے میں بیان بدلنا جرم؛ متاثرہ خاتون کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں زنا کے ایک مقدمے میں بیان بدلنے پر متاثرہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لیہ پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے زنا کے مقدمے کی متاثرہ اور مدعی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون، مدعی نے ملزم سے لاکھوں روپے لے کرعدالت میں ملزم کے حق میں بیان بدل کر ملزم کو فائدہ دیا ۔ متاثرہ نادیہ الطاف نے شوہر کی مدعیت میں ملزم تنویر کے خلاف زنا کا نامزد مقدمہ درج کروایا تھا۔
تھانہ سٹی پولیس کی تفتیش میں ملزم قصوروار پایا گیااورمیڈیکل رپورٹ میں ملزم کا ڈی این اے بھی مثبت آیا۔
ڈی پی او محمد علی وسیم کے مطابق متاثرہ ، مدعی کااپنے بیان سے منحرف ہو کرملزم کو فائدہ دینا ارتکاب جرم ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔