ہانیہ عامر کی اونیجا کیساتھ وائرل ہونے والی پولیس افسر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اداکارہ ہانیہ عامر اور امریکی خاتون اونیجا کیساتھ وائرل ہونے والی کراچی کی پولیس افسر شبانہ جیلانی کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
شبانہ محبت کیلئے امریکا سے پاکستان آکر ڈیرہ ڈالنے والی خاتون اونیجا رابنسن کے حوالے سے وائرل ویڈیوز کے بعد انٹرنیٹ پر مقبول ہوئی ہیں۔ اونیجا ایک پاکستانی نوجوان کی تلاش میں پاکستان آئی تھیں، اور شبانہ نے ان کے معاملے میں نمایاں کردار ادا کیا جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں۔
اب اداکارہ ہانیہ عامر کی شبانہ سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے شبانہ کو گلے لگایا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔
View this post on InstagramA post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)
ہانیہ نے شبانہ کو باہمت، بہادر اور سادہ دل خاتون قرار دیا اور کہا کہ ان سے ملاقات ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ پولیس افسر شبانہ نے بھی اداکارہ سے اس ملاقات کی ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں وہ ہانیہ کے ساتھ خوشگوار انداز میں گفتگو کرتی نظر آئیں۔ انہوں نے ہانیہ عامر کو محبت کرنے والی شخصیت قرار دیا۔
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور اداکارہ ہانیہ عامر کو خاتون پولیس افسر سے خوش دلی سے ملاقات کرنے پر ان کی تعریف کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر پولیس افسر سے ملاقات
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔