لاہور میں اوباش ملزم کی چھوٹی بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات، ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں موٹرسائیکل پر سوار اوباش ملزم کی کم عمر بچیوں کے ساتھ زبردستی سرراہ نازیبا حرکات کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
گرین ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار نے گلی سے گزرنے والی دو بچیوں کو ہراساں کیا اور اُن کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔
موٹرسائیکل سوار بچیوں کا تعاقب کرتا ہوں گلی میں آیا اور پھر ایک بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور بچی کے شور مچانے پر پیچھے ہٹا تاہم گلی میں کسی کو آتا نہ دیکھ کر پھر سے گھناؤنی حرکت کی۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ملزم کی شناخت اور گرفتاری کیلیے اقدامات شروع کردیے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلیے ایس پی صدر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی جس میں ڈی ایس پی گرین ٹاؤن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کلوزسرکٹ فوٹیج کی مدد سے روٹ ٹریکنگ کر کے شناخت معلوم کرلی گئی ہے جبکہ مزید ڈیجیٹل شواہد پر کام جاری ہے۔
پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جنسی درندے کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نازیبا حرکات ملزم کی کے ساتھ
پڑھیں:
کراچی: پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
ڈیفنس کراچی میں پولیس موبائل پراندھا دھند فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جب کہ فوٹیج میں تنہا ملزم کو پولیس موبائل پراندھا دھند فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا۔
رپورٹ کے مطابق اتوار کی شب گزری تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 6 مین بخاری میں پولیس موبائل پراندھا دھند فائرنگ کے واقعےسی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکیلا ملزم درخت کی اڑمیں پولیس موبائل کے انے کا انتظارکرتا رہا، قریب پوچھتے ہی ملزم نے پولیس موبائل پراندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
فوٹیج میں ملزم کو پولیس موبائل پرفائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم نے بھاگتے بھاگتے پولیس موبائل پرفائرنگ کی، ملزم کی فائرنگ سے پولیس موبائل میں سوار اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے، تنہا ملزم فائرنگ کرتے ہوئے باسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ادھر پولیس موبائل پرفائرنگ کے واقعے کا مقدمہ سرکارمدعیت میں دہشت گردی، اقدام قتل، پولیس مقابلے اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگردفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔
پولیس اہلکار شادی خان نے بتایا کہ رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک اس کی ڈیوٹی ہیڈ کانسٹیبل اہلکار سعد کے سات تھی، سعد نے مجھے فون کرکے بتایا کہ راستے میں ٹریفک جام ہے، میں تھوڑی دیرتک اپنے پوائنٹ پرپہنچ رہا ہوں، آپ پولیس موبائل لیکروہاں آجاؤ۔
اس کے بعد میں پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرکاری موبائل کو لیکر عائشہ مسجد کی طرف جا رہا تھا کہ ڈیفنس فیز6میں سڑک کنارے کھڑے ایک شخص جوکہ ٹراؤزرشرٹ میں ملبوس تھا نے اچانک اپنے اسلحے سے پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی نیت سے سیدھی فائرنگ شروع کردی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تمام گولیاں موبائل کی باڈی، فرنٹ وبیک سائڈ اسکرین پر لگیں اور وہ شخص فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، میں نے اس واقعے کی اطلاع زریعہ وائرلیس سیٹ کنٹرول پردی اور کچھ دیرمیں پولیس اہلکارموقع پرپہنچے اورموقع پرسے نائن ایم ایم پستول کے 12 چلیدہ خول قبضے میں لیے۔
میرا دعویٰ ہے کہ نامعلوم ملزم نے اپنے اسلحہ سے پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کی، کراچی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔
https://cdn.jwplayer.com/players/dhwmueu7-jBGrqoj9.html