بٹگرام: سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
ضلع بٹگرام کے علاقہ نیل بند میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 10 افراد کی لاشیں شملائی مندروالی کے مقام سے نکال لی گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق 18 افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کے مطابق نیل بند گاؤں ضلع بٹگرام اور مانسہرہ کی سرحد پر واقع ہے جہاں گزشتہ رات کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں کے باعث 5 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کمشنر ہزارہ اور ڈی سی بٹگرام سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ضلعی حکام کو موقع پر پہنچنے اور ریسکیو کارروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے بروقت ریسکیو آپریشن یقینی بنایا جائے، تمام وسائل اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افراد کی
پڑھیں:
کراچی؛ یوپی موڑ کے قریب خوفناک آتشزدگی سے 20 جھگیاں جل کر خاکستر
نارتھ کراچی یوپی موڑ کے قریب جھگیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، شعلوں نے درجنوں کچے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فوری طور پر فائر اینڈ ریسکیو ٹیم مع ایمبولینس اور فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق چھ گاڑیوں نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ سے 20 سے زائد جھگیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، کولنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔