خیبر پختونخوا میں بارش اورسیلابی ریلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 307 تک جاپہنچی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست ۔2025 ) خیبر پختونخوا میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 307 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور دو بچہ شامل ہے رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک مجموعی طور پر 74 گھر وں کو نقصان پہنچا جس میں 63 گھروں کو جزوی اور 11 گھر مکمل منہدم ہوئے ہیں.
(جاری ہے)
یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر ، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع باجوڑ اور بٹگرام ہیں رپورٹ میں خبر دار کیا گیا ہے کہ شدید بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے محکمے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث متاثرہ اضلاع کے لیے مجموعی طور پر50 کروڑ روپے کے امدادی فنڈز جاری کیے گئے ہیں. پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث متاثرہ ضلع بونیر کو 15 کروڑ ،ضلع باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کو 10، 10 کروڑ اور سوات کو5 کروڑ روپے جاری کیے گئے. پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تما م متعلقہ اداروں کو سیاحتی مقامات پر بند شاہراوں اور رابطہ سٹرکوں کی جلد بحالی کی ہدایات دی گئی ہیں تاہم تمام سیاحوں خبر دار کیا گیا ہے کہ موسمی صورتحال سے آگاہ رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں کے پی کے کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا ہے کہ ضلع بونیر میں 184، شانگلہ میں 36، مانسہرہ میں 23، سوات میں 22، باجوڑ میں 21، بٹگرام میں 15 اور دیر میں 5 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں 63 گھروں کو جزوی نقصان ہوا جب کہ 11 گھر مکمل تباہ ہوگئے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں اب تک مجموعی طور پر 184 افراد جاں بحق ہوئے ہیں. پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام کے اضلاع میں پیش آئے، تیز بارشوں اور سیلاب آنے باعث سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع بونیر، باجوڑ اور بٹگرام ہیں ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم نے بتایا کہ اب تک 185 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ چغرزئی کے علاقے میں 30 افراد لاپتا ہوئے ہیں، حتمی اعداد و شمار آج جاری کر دیے جائیں گے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے بارشوں اور اور بٹگرام ہوئے ہیں کے باعث
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کی منظوری دے دی
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کیس واپس لینے کے لیے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کا خط جمع کرا دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللّٰہ کو 9 مئی کیس کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کردیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کیس واپس لینے کے لیے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کا خط جمع کرا دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔ واضح رہے کہ 9 مئی کو پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات میں کارکن، راہگیر اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ اس کیس میں ملزمان میں ظاہر شاہ طورو، ایم این اے مجاہد خان اور دیگر شامل ہیں۔