خیبر پختونخوا: بٹگرام میں زمینی تنازع پر فریقین کے درمیان تصادم، 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں زمینی تنازع پر دو فریقین کے درمیان تصادم میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بٹگرام کے نواحی علاقے چھم سیدان ٹکری میں زمینی تنازع پر دو فریقین کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں جب کہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امدادکے لیے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام لایا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔
تصادم میں ایک ہی خاندان کے شہزاد باجی، ان کا بیٹا ضیااللہ شاہ اور بھائی مضرب شاہ جب کہ مخالف فریق سے انور علی شاہ جاں بحق ہوئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں اور پولیس کی بھاری نفری پہنچا دی گئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کا جم غفیر ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتال پہنچ آیا۔ اب تک واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی جبکہ پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعلیٰ کے پی، پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم
پشاور:(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل عملے کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے حقائق جانچنے والی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔
اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری کر دیا گیا ہے۔
کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل کھیل، خیبر پختونخوا تشفین حیدر اور ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ ارشاد علی شامل ہیں۔ کمیٹی سات دنوں کے اندر تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی ہے کہ سرکاری بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
صوبائی حکومت اقرباپروری، بدعنوانی یا کسی بھی غیر قانونی عمل کو برداشت نہیں کرے گی۔ تمام تقرریاں صرف اور صرف اہلیت، دیانت اور شفافیت کی بنیاد پر کی جائیں گی۔