اداکارہ صبا قمر نے شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہوجانے کے دو ہفتوں بعد کام پر واپسی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابھی بھی وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں یکم اگست کو صبا قمر شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئیں تھیں، انہیں دل میں تکلیف کے سبب ہنگامی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی انجیوگرافی بھی کی گئی تھی۔

بعد ازاں اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو اپنی خیریت سے متعلق آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ جلد ہی کام پر واپسی کریں گی۔

بعد ازاں انہوں نے اپنی متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں انکشاف کیا تھا کہ وہ صدموں، دل ٹوٹنے اور دوسرے مسائل کی وجہ سے مذکورہ حالت تک پہنچیں۔

انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کوئی بھی صدمہ، تکلیف اور دل خراش واقعے کی یاد کو دل میں نہ رکھیں، اس کا اظہار کردیا کریں۔

اب اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے کام پر واپسی کردی لیکن ساتھ ہی بتایا کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئیں۔

صبا قمر نے مختصر انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ وہ تقریبا دو ہفتوں بعد کام پر واپسی کر رہی ہیں، وہ نئے پروجیکٹ میں کام کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے لیکن ابھی بھی وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ نئے منصوبے میں کام کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں اور ہمیشہ کی طرح ان کی یہی کوشش رہے گی کہ وہ اس بار بھی اداکاری میں اپنا 100 فیصد دے کر مداحوں کو محظوظ کریں۔

صبا قمر نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی، تاہم انہوں نے نئے منصوبے سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔

View this post on Instagram

A post shared by IMAGES (@dawn_images)

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کام پر واپسی انہوں نے بتایا کہ

پڑھیں:

سویرا ندیم کی نئی تصاویر وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین آخر اتنے برہم کیوں ہیں ؟

 ورسٹائل اداکارہ سویرا ندیم نے ڈرامہ سیریز کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جو ان کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آئیں۔

سویرا ندیم کے حسن اور اداکاری میں گرفتار مداحوں کی تعداد کہیں زیادہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹوں پر مداحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔

تاہم اس بار سویرا ندیم کو اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ جنھوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی اداکارہ کو اوور ایڈیٹنگ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، لیکن سویرا جیسے "نیچرل ایکٹنگ کی ملکہ" کے لیے یہ خاص طور پر غیر متوقع تھا۔ مداح انہیں ہمیشہ سادگی اور شخصیت کی پختگی کی وجہ سے پسند کرتے آئے ہیں۔

سویرا ندیم نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔ جس میں وہ شاندار لباس نہایت پرکشش اور باوقار لگ رہی ہیں لیکن چہرہ کچھ زیادہ ہی سِلم اور روشن ہے۔

جس سے مداحوں نے اندازہ لگا لیا کہ یہ اے آئی کی مدد سے نہایت زیادہ ایڈٹ کی گئی تصاویر ہیں جس میں فلٹر کا استعمال بھی ضرورت سے زیادہ ہے۔

تصاویر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے تبصروں کی برسات کر دی، کسی نے لکھا کہ یہ 90s والی سویرا کہاں گئی؟ جو کرش تھی ہماری، یہ تو کوئی فلٹرڈ ورژن ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں پھر اتنی ایڈیٹنگ کیوں ضرورت پیش آگئی؟

ایک صارف نے لکھا کہ ذرا کنٹرول کیجیے، آپ قدرتی طور پر خوبصورت ہیں۔

کچھ مداحوں نے مذاقاً کہا کہ "چہرے کی ایڈیٹنگ اتنی زیادہ ہے کہ پاسپورٹ آفس بھی قبول نہ کرے!"

ایک مداح نے لکھا کہ ہمیں فلٹرز سے پاک اصلی سویرا ندیم ہی عزیز ہیں۔

مداحوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سویرا جیسے باوقار فنکار فطری حسن اور خود اعتمادی کی مثال بنیں، سوشل میڈیا فلٹرز کا شکار نہ ہوں۔

 

متعلقہ مضامین

  • فخر زمان کی ری ہیب کے بعد ٹیم میں واپسی متوقع
  • سروں کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے
  • چینی کی درآمد کیلئے ایل سیز قائم، چند ہفتوں میں بندرگاہ میں پہنچنے کا امکان
  • کون حمیرا اصغر؟ مرینہ خان کے چونکا دینے والے ردعمل نے مداحوں کو برہم کردیا
  • کراچی سمیت سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے علاج کی سہولت نہ ہونے کے برابر
  • کراچی میں جشن آزادی کے دوران ہوائی فائرنگ نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا
  • فلسطین کا پرچم بلند کر کےماڈل کا کیٹ واک کے دوران اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج
  • انسٹاگرام کی معروف انفلوئنسر 40 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار
  • سویرا ندیم کی نئی تصاویر وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین آخر اتنے برہم کیوں ہیں ؟