UrduPoint:
2025-08-08@09:36:09 GMT

بھارت شام کی نئی حکومت سے قربت کیوں بڑھا رہا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT

بھارت شام کی نئی حکومت سے قربت کیوں بڑھا رہا ہے؟

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اگست 2025ء) بھارت نے شام کی ترجیحات اور منصوبوں کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے جولائی کے آخر میں پہلی مرتبہ ایک سرکاری وفد کو دمشق بھیج کر عبوری حکومت سے رابطہ قائم کیا۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری سریش کمار نے شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جو اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ بھارت شام کے اندرونی سیاسی حالات سے قطع نظر مضبوط تعلقات کو برقرار رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

اعلیٰ سطحی سفارت کاری

ان ملاقاتوں میں صحت کے شعبے میں تعاون، تکنیکی و تعلیمی اشتراک، اور انسانی امداد و مستقبل کی تعمیر نو کی بنیاد رکھنے جیسے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

شام کے طویل عرصے سے اقتدار میں رہنے والے آمر بشار الاسد کو دسمبر میں ایک باغی اتحاد نے اقتدار سے ہٹا دیا، جس کی قیادت بنیادی طور پر ہیئت تحریر الشام (ایچ ٹی ایس ) کر رہا تھا، اور جسے شامی نیشنل آرمی اور ترکی کی حمایت یافتہ دیگر تنظیموں کا تعاون حاصل تھا۔

(جاری ہے)

اب شام کی عبوری قیادت ایچ ٹی ایس کے سابق رہنما احمد الشرع کے ہاتھ میں ہے، جسے سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات، قطر اور امریکہ جیسے علاقائی و عالمی طاقتوں کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔

خطرات اور مواقع کے درمیان توازن

ماہرین اور سفارت کاروں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ شام کی عبوری حکومت کے ساتھ بھارت کا رابطہ جنگ زدہ ملک کی تعمیرِ نو میں خود کو پسِ پشت ڈالے جانے سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی کے سینٹر فار ویسٹ ایشین اسٹڈیز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر مدثر قمر نے کہا کہ بھارت کی یہ حکمت عملی اس کی غیر جانبدار طاقت کے طور پر اس شبیہ کو تقویت دیتی ہے جو مختلف حکومتوں کے ساتھ روابط قائم کر کے استحکام کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

قمر نے کہا، ’’قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ بھارت کے علاقائی دوست، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، شام کو اس اہم عبوری مرحلے میں بھرپور مدد فراہم کر رہے ہیں، اور یہ بھارت کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

اس پیش رفت سے بھارت کی خارجہ پالیسی میں نئی جرات مندی کا مظاہرہ ہوتا ہے۔‘‘

قمر نے مزید کہا، ’’شام ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں بھی ایک اہم مہرہ کے طور پر ابھر رہا ہے، جو بھارت کے علاقائی مفادات کے لحاظ سے اسے اسٹریٹجک طور پر اہم بناتا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا،’’بھارت کا شام کے مستقبل میں توانائی، اقتصادی اور اسٹریٹجک مفادات موجود ہیں، اس لیے نئی حکومت کے ساتھ محتاط انداز میں تعلقات قائم کرنا بہت اہم ہے۔

‘‘ بھارت کے ’اسٹریٹجک مفادات‘

مدثر قمر نے نشاندہی کی کہ ایک مستحکم شام تجارتی راستوں اور توانائی کی راہداریوں کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے، جو بھارت کی معیشت کے لیے نہایت اہم ہیں۔ خاص طور پر جب وہ خلیجی ریاستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو گہرا کر رہا ہے اور ایران سے متعلق تناؤ کا سامنا کر رہا ہے۔

دسمبر میں نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے شام میں کئی بار فرقہ وارانہ تشدد کی لہریں دیکھنے میں آئی ہیں۔

ایک خودمختار تحقیقی فورم، منترایا، کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شانتی ماریٹ ڈی سوزا نے کہا کہ بھارت کے شام میں کئی اسٹریٹجک مفادات ہیں، جن میں وہاں موجود بھارتی شہریوں کے مفادات کا تحفظ بھی شامل ہے، اور یہ تبھی ممکن ہے جب وہ نئی حکومت سے تعلقات برقرار رکھے۔

ڈی سوزا نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، نئی حکومت اب بھی شدید غیر استحکام کا شکار ہے، اور تعمیر نو و انسانی امداد کی شکل میں کوئی بھی مدد اس کے لیے قابلِ قبول ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا، ’’بھارت کا نئی حکومت سے رابطہ علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے کی ایک کوشش بھی ہے، تاکہ نئی حکومت کو شدت پسند گروہوں سے شام کو محفوظ رکھنے کے قابل بنایا جا سکے۔‘‘

ڈی سوزا نے کہا کہ بشار الاسد کے بعد کی شام سے تعلقات جلد قائم کر کے بھارت نہ صرف اپنے مفادات کا تحفظ کر رہا ہے بلکہ اس اسٹریٹیجک خلا کو بھی پُر کر رہا ہے جسے دیگر قوتیں استعمال کر سکتی تھیں۔

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد کئی ممالک نے شام کی نئی حقیقتوں کو اپنی پالیسی میں شامل کیا ہے۔ ان میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جنہوں نے اسد حکومت سے تعلقات قائم رکھے، اور وہ بھی جو اس کے زوال کے خواہاں تھے۔ ان سب کے فیصلے استحکام، اثر و رسوخ اور علاقائی سلامتی جیسے بنیادی مفادات پر مبنی تھے۔

ڈی سوزا نے کہا کہ اس کے برعکس، بھارت نے ابتدا میں مبہم رویّے کا مظاہرہ کیا۔

بھارتی سفارت کار کا دمشق کا دورہ اس بات کا اعتراف ہے کہ شام میں اسد کا دور ختم ہو چکا ہے، اور بھارت کو نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کی پالیسی از سر نو ترتیب دینی ہوگی، کیونکہ یہی اب طاقت کا نیا مرکز ہے۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ شام کی عبوری قیادت کے ساتھ بھارت کا حالیہ رابطہ افغانستان میں نئی دہلی کی عملی حکمتِ عملی جیسا ہے، جہاں وہ بیس سال تک جمہوری حکومت کی حمایت کے بعد اب طالبان حکمرانوں کے ساتھ روابط بڑھا رہا ہے۔

کیا یہ بھارت کے لیے دروازہ کھولے گا؟

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے حکام نے اشارہ دیا ہے کہ شام کی خانہ جنگی کے دوران، جب عملہ کم کر دیا گیا تھا، تب بھی دمشق میں اپنا سفارت خانہ برقرار رکھنا بھارت کی طویل المدتی اسٹریٹجک سوچ کا مظہر تھا۔
سابق بھارتی سفارت کار انیل تریگونایَت نے ڈی ڈبلیو کو بتایا ’’بھارت نے ہمیشہ شام اور اس کے عوام کے ساتھ تاریخی اور تہذیبی تناظر میں بھی اچھے تعلقات قائم رکھے ہیں۔

بھارت نے ہمیشہ مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے شامی قیادت میں مسائل کے حل کی حمایت کی ہے۔‘‘

تریگونایَت، جو نئی دہلی کے تھنک ٹینک ’ویویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن‘ میں مغربی ایشیا کے ماہرین کے گروپ کی سربراہی کرتے ہیں، نے کہا کہ بھارت کے شام کے ساتھ تعلقات دو طرفہ تعلقات کا حصہ ہیں جیسے کہ وہ دیگر ممالک سے رکھتا ہے۔

انہوں نے شام کے عبوری رہنما کا حوالہ دیتے ہوئے کہا،’’ایران شام میں کمزور پوزیشن پر ہے، لیکن ترکی کا الشرع پر مضبوط اثر و رسوخ ہے، اور وہ سمجھداری سے بھارت سمیت مغربی اور عرب ممالک کے ساتھ بھی روابط بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

’’اسی طرح بھارت کو بھی مغربی ایشیا کے تمام شراکت داروں، بشمول شام کے ساتھ، رابطے میں رہنا چاہیے، خواہ وہاں خلاء ہو یا نہ ہو۔‘‘

ادارت: صلاح الدین زین

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈی سوزا نے نئی حکومت کر رہا ہے نے کہا کہ حکومت سے بھارت نے بھارت کے بھارت کا انہوں نے کہ بھارت کی حمایت بھارت کی حکومت کے کے ساتھ شام کی کے لیے کے بعد شام کے کہ شام

پڑھیں:

ٹرمپ کے دباؤ کے آگے مودی حکومت بے بس ہے، ملکارجن کھڑگے

کانگریس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ مودی حکومت کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے، نہ کوئی پالیسی اور نہ ہی بحران سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستانی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے تفصیلی بیان میں ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ہندوستان کے قومی مفادات سب سے مقدم ہیں اور جو ملک ہماری اسٹریٹیجک خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے، وہ دراصل اس فولادی مزاج کو نہیں سمجھتا جس سے ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ہندوستان نے غیر وابستہ تحریک کے نظریے کو ہمیشہ اپنایا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنی خودمختاری کو قربان کئے بغیر بڑی طاقتوں کے ساتھ تعلقات کو سنبھالا ہے۔ چاہے وہ امریکہ کے ساتویں بحری بیڑے کی دھمکی ہو یا ایٹمی تجربات کے بعد اقتصادی پابندیاں، ہندوستان نے ہر بار وقار اور خودداری کے ساتھ ان چیلنجوں کا سامنا کیا لیکن آج، جب ٹرمپ نے ہمارے اہم برآمداتی شعبوں پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے، تو مودی حکومت کی سفارتی ناکامی صاف نظر آ رہی ہے۔

ملکارجن کھڑگے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ امریکی دباؤ کے سامنے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق نومبر 2024ء میں جب ٹرمپ نے برکس ممالک پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی اور برکس کو "ختم شدہ اتحاد" قرار دیا، اس وقت بھی مودی محض مسکراتے رہے۔ ملکارجن کھڑگے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ٹرمپ گزشتہ کئی مہینوں سے جوابی کی تیاری کر رہے تھے لیکن حکومت نے اس سنگین خطرے کے پیش نظر بجٹ میں کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا۔

کانگریس کمیٹی کے صدر نے نشاندہی کی کہ حکومت کے کئی وزراء امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے کرنے کے لئے مہینوں سے کوشش کرتے رہے، کئی مرتبہ واشنگٹن میں موجود رہے لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ چھ ماہ کا وقت ملنے کے باوجود حکومت امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے میں ناکام رہی اور اب جب ٹرمپ کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں تو بھارتی وزیراعظم نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے اعداد و شمار کے ساتھ بتایا کہ 2024ء میں ہندوستان نے امریکہ کو تقریباً 7.51 لاکھ کروڑ روپے کی مصنوعات برآمد کیں۔ اگر ان پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہوتا ہے تو یہ تقریباً 3.75 لاکھ کروڑ روپے کا اضافی مالی بوجھ ہوگا، جس کا سب سے زیادہ اثر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، زرعی شعبے، دودھ، الیکٹرانکس، زیورات، دوا سازی، پٹرولیم مصنوعات اور کپڑوں کی برآمدات پر پڑے گا۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے، نہ کوئی پالیسی اور نہ ہی بحران سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ ہے۔ کانگریس صدر کا کہنا تھا کہ اب مودی حکومت 70 سال پرانی کانگریس کو اس ناکامی کا موردِ الزام بھی نہیں ٹھہرا سکتی، کیونکہ یہ خالصتاً موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت امریکی دباؤ کے سامنے جھک گئی ہے اور اس سے ہندوستان کی ساکھ کو شدید دھچکا لگا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو مسترد کر دیا
  • بھارت کی اسٹریٹجک خودمختاری اب پریشان خیالی میں بدل چکی، سابق سفارتکار مسعود خان
  • ٹرمپ کے دباؤ کے آگے مودی حکومت بے بس ہے، ملکارجن کھڑگے
  • فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں میں سعودی عرب پیش پیش کیوں؟
  • خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بار پھر افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی تجویز دے دی
  • کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی فروخت پھر شروع، حکومتی پابندی مؤثر کیوں نہ رہی؟
  • ایران امریکہ-پاکستان کی شراکت داری کے بارے میں کتنا فکرمند ہے؟
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ کیوں ناکام ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • سی ڈی اے ملازمین کو حج پر بھیجوانے کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب، حج پر جانے والے ملازمین کی تعداد66سے بڑھا کر 76کرنے کی منظوری