2025-08-16@08:59:10 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«ٹرالر الٹ گیا»:
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر مہنگی گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا جس کے نتیجے میں لگژری گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر قاضی احمد ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے لاہور جانے والا گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا، جس کی وجہ سے ٹرالر پر لوڈ 8 گاڑیاں مکمل طور تباہ ہوگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹروے پولیس نے ٹرالر کو چالان کے لیے روکا تو اسی دوران دوسرے ٹرالر نے کاروں سے بھرے ہوئے ٹرالر کو پیچھے سے ٹکر دے...
اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان کا پویلین عالمی توجہ کا مرکز بن گیا جب کہ 180 ممالک اور 80 پویلینز میں پاکستان کا پویلین سب سے منفرد قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی پویلین کا منفرد ڈیزائن خیوڑہ کی عالمی شہرت یافتہ پنک سالٹ کانوں کی عکاسی کرتا ہے، پاکستانی پویلین میں قدرتی نمک کی چٹانوں کا لمس زائرین کے لیے ایک یادگار تجربہ رہا۔ پاکستانی پویلین کا پنک سالٹ گارڈن زائرین کے لیے سکون و شفا کا ذریعہ بن گیا، پاکستان کا پنک ہمالیائی نمک اپنی رنگت اور طبی فوائد کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ ایکسپو تھیم سے ہم آہنگ پویلین 'زمین کے ساتھ ہم آہنگی' کے تصور کو اجاگر کرتا ہے۔ پاکستانی پویلین نہ صرف...
کراچی: شہر قائد سے دھابیجی کی جانب جانے والی ایک کوسٹر گھگھر پھاٹک کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب کوسٹر ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ الٹ گئی۔ متاثرہ افراد تفریحی سفر پر کینجھر جھیل جا رہے تھے کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی میں المناک حادثہ: ٹرالر کے نیچے سویا شخص ٹائروں تلے آکر جاں بحق زخمیوں میں 18...
کراچی: قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹرالر الٹ گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹرالر الٹ گیا، حادثے کے باعث قذافی ٹاؤن برج پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوگئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ٹرالر یونس چورنگی سے منزل پمپ کی جانب جا رہا تھا، حادثے کے بعد ہیوی گاڑیوں کو یونس چورنگی سے مہران ہائی وے کی طرف بھیجا جا رہا ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو سڑک کے ایک حصے سے گزارا جا رہا، دو پہر تین بجے تک ٹرالر ہٹایا نہیں جا سکا تھا۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹرالر کو سیدھا کر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹرالر الٹ گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹرالر الٹ گیا، حادثے کے باعث قذافی ٹاؤن برج پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوگئی .ٹریفک پولیس کے مطابق ٹرالر یونس چورنگی سے منزل پمپ کی جانب جا رہا تھا، حادثے کے بعد ہیوی گاڑیوں کو یونس چورنگی سے مہران ہائی وے کی طرف بھیجا جا رہا ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو سڑک کے ایک حصے سے گزارا جا رہا، دو پہر تین بجے تک ٹرالر ہٹایا نہیں جا سکا تھا۔
دن کے اوقات میں بھی ہیوی ٹریفک کا سڑکوں پر راج برقرار ہے، یونس چورنگی سے منزل پمپ قذافی برج کے اوپر کنٹینر لوڈ ٹرالر الٹ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی میں یونس چورنگی سے منزل پمپ جاتے ہوئے ایک ٹرالر الٹ گیا ہے، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم حادثے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق کنٹینر کو ہٹانے کے لیے کرین اور دیگر سامان طلب کر لیا گیا ہے، حادثے کے بعد ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جا رہا ہے۔ہیوی گاڑیوں کو یونس چورنگی سے مہران ہائی وے بھیجا جا رہا ہے، جب کہ چھوٹی...
کرک: تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹ گیا، 10 افراد جاں بحق، 15 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز کرک: کرک میں تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری کلمہ چوک پر حادثہ ہوا، تیز رفتاری کے باعث ٹرالر مسافر وین پر الٹ گیا، حادثے کے باعث 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرنے کے دوران مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، 10 افراد کی لاشوں اور 15 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔