قومی شاہراہ پر مہنگی گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا، لگژری گاڑیاں مکمل تباہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر مہنگی گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا جس کے نتیجے میں لگژری گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر قاضی احمد ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے لاہور جانے والا گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا، جس کی وجہ سے ٹرالر پر لوڈ 8 گاڑیاں مکمل طور تباہ ہوگئیں۔
بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹروے پولیس نے ٹرالر کو چالان کے لیے روکا تو اسی دوران دوسرے ٹرالر نے کاروں سے بھرے ہوئے ٹرالر کو پیچھے سے ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں کاروں سے لدا ہوا ٹرالر الٹ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرالر نئی گاڑیوں سے بھرا ہوا تھا جو حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث تباہ ہونے والی گاڑیوں میں چار فارچونر ایک ریو ڈالا اور تین گرینڈی کاریں شامل ہیں۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ رواں برس مئی میں کراچی سے اوکاڑہ جانے والا سولر پینلز سے بھرا ایک ٹرک مبینہ طور پر لوٹ لیا گیا تھا اور سولر پلیٹ سے بھرے ٹرک کے دو ڈرائیورز کو بھی مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا تھا، ٹرک سے لوٹی گئی سلور پلیٹس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی تھی، اس حوالے سے ٹرک مالک محمد ابرار نے دعویٰ کیا تھا کہ سولر پلیٹس سے بھرا ٹرک 23 مئی کو کراچی سے نکلا ٹرک میں 610 والٹ والی 720 سولر پلیٹس موجود تھیں، سولر پلیٹ لے جانے والا خالی ٹرک شکار پور کے علاقے کی حدود سے لاوارث ملا، جس کے بعد مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچے لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا
پڑھیں:
کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش مکمل، افتتاح آج ہوگا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیاپاکستان ریلوے نے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش کا کام مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد اسٹیشن کا افتتاح آج کیا جائے گا۔
مسافروں کو جدید و بہتر سہولتوں سے آراستہ کرنے لیے ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔
سفر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اپ گریڈ منصوبے کے تحت کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر CIP لاؤنجز، اسکیلِیٹرز، ویٹنگ ایریا، ایگزیکٹو واش روم، فوری ٹکٹ کے حصول کے لیے پی او، اے ٹی ایم مشینیں، مفت وائی فائی اور کئی دیگر جدید سہولتیں متعارف کروائی گئی ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج (پیر) کراچی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کراچی کینٹونمنٹ (کینٹ) ریلوے اسٹیشن کے اپگریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے گزشتہ روز کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں اسٹیشن کی جدید اپ گریڈیشن اور سہولتوں کا خود باریکی سے جائزہ لیا اور ٹرین سروس کا بھی معائنہ کیا۔