کراچی کی سڑکوں پر ٹینکرز کا خونی کھیل جاری؛ ایک اور بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے سات سالہ ارسلان ولد رئیس جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
حادثہ خلیل مارکیٹ ولایت شاہ بابا مزار کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری سے گزرنے والے واٹر ٹینکر نے راہ چلتے ارسلان کو کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے سڑک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اور ملوث ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
حادثے کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹر ٹینکر حادثے کے بعد تیزی سے گلی سے جا رہا ہے۔
فوٹیج میں ایک بچے اور ایک شخص کو واٹر ٹینکر کے پیچھے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بچہ اہل محلہ کو روتے ہوئے ٹینکر کی جانب اشارہ کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر کے بعد
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔