خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے میں جانی نقصان پر کل یومِ سوگ منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان لے جاتے ہوئے خراب موسم کے باعث کریش کرگیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جانے والا سرکاری ہیلی کاپٹر تباہ، 5 افراد شہید
وزیراعلیٰ کے مطابق یہ حادثہ باجوڑ کے متاثرہ علاقے کی جانب امدادی مشن کے دوران پیش آیا، جس میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں، جبکہ شہدا کی میتوں کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
اس سانحے پر صوبائی حکومت نے کل صوبے میں سوگ کا اعلان کیا ہے اور قومی پرچم سرنگوں رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں شدید بارشیں، نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری
انہوں نے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہیلی کاپٹر عملے نے دوسروں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں اور ان کی قربانی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جانی نقصان خیبرپختونخوا حکومت علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز یوم سوگ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا حکومت علی امین گنڈاپور وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز یوم سوگ ہیلی کاپٹر کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔