امدادی کارروانیوں میں حصہ لینے والا خیبرپختونخواہ حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 3افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) بونیر میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر المناک حادثے کا شکار ہوگیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں3 افراد شہید ہوگئے ہیں، ہیلی کاپٹر متاثرہ دیہات میں امدادی سامان پہنچانے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم واپسی کے دوران فنی خرابی یا خراب موسم کے باعث پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے میں پائلٹ سمیت تین افراد شہید ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ، عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت علاقے میں شدید بارش اور دھند چھائی ہوئی تھی جس سے آپریشن مزید مشکل ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور اعلیٰ حکام نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت کی اور تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔(جاری ہے)
بونیر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ، مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 79 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع بٹگرام، باجوڑ اور مانسہرہ میں بادل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سقلائیڈنگ سے 60 افراد جاں بحق، 16 زخمی اور متعدد لاپتہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 40 مرد، 12 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، بارشوں اور فلش فلڈ سے 35 گھروں کو نقصان پہنچا،7 گھر مکمل جبکہ 28 گھر جزوی تباہ ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات باجوڑ، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، سوات، بونیر اور شانگلہ کے اضلاع میں پیش آئے، سب سے زیادہ نقصان ضلع باجوڑ اور بٹگرام میں ہوا جہاں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق
پڑھیں:
کراچی، کورنگی نمبر 4 میں نماز کی ٹوپی بنانے والے کارخانے میں آتشزدگی، 7 افراد بحفاظت ریسکیو
کراچی:شہر قائد میں کورنگی نمبر 4 کے علاقے میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت میں قائم نماز کی ٹوپی بنانے والے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے تیسری، چوتھی منزل اور چھت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔
فائر بریگیڈ افسر ظفر خان کے مطابق آتشزدگی کے وقت کارخانے میں 7 کاریگر موجود تھے، جنہیں ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
کارخانے میں کپڑے سے نماز کی ٹوپیاں تیار کی جاتی تھیں۔ فائر حکام کا کہنا ہے کہ کارخانے کے اطراف رہائشی مکانات بھی موجود تھے جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ سے محفوظ رکھا گیا۔
ظفر خان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی نقصان کے حجم کا تخمینہ لگایا جا سکا ہے۔
تاہم ریسکیو اور فائر بریگیڈ عملے کی بروقت کارروائی سے ممکنہ بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔