بونیر، گلگت، کشمیرمیں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 79ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) بونیر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ، مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 79 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع بٹگرام، باجوڑ اور مانسہرہ میں بادل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 60 افراد جاں بحق، 16 زخمی اور متعدد لاپتہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 40 مرد، 12 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، بارشوں اور فلش فلڈ سے 35 گھروں کو نقصان پہنچا،7 گھر مکمل جبکہ 28 گھر جزوی تباہ ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات باجوڑ، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، سوات، بونیر اور شانگلہ کے اضلاع میں پیش آئے، سب سے زیادہ نقصان ضلع باجوڑ اور بٹگرام میں ہوا جہاں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہیں۔ دوسری طرف ڈپٹی کمشنر بونیر نے کہا ہے کہ بونیر کے علاقوں گوکند اور پیربابا میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 50 افراد کے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کاشف قیوم کے مطابق 40 افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو پیربابا میں پڑی ہیں جبکہ 10 افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ڈگر میں موجود ہیں، ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیلابی ریلوں کے مطابق
پڑھیں:
وفاقی وزیر آئی ٹی کی سعودی ٹیلی کام کمپنی کے حکام سے ملاقات، سائبر سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ اور سعودی ٹیلی کمپنی کے حکام کے درمیان فائبر نیٹ ورک، کلاؤڈ، سائبر سیکیورٹی اور فن ٹیک پر تعاون اور شراکت داری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے سعودی ٹیلی کام کمپنی کے حکام سے ملاقات کی اور پاکستان میں فائبر نیٹ ورک، کلاؤڈ، سائبر سیکیورٹی اور فن ٹیک پر تعاون پر بات چیت کی۔
بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی اور پاکستان کی کنیکٹ پاکستان 2030 پالیسی کے تناظر میں ایس ٹی سی کے ساتھ شراکت داری پرغور کیا گیا۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق پاکستان میں فائبر نیٹ ورک، کلاؤڈ، سائبر سیکیورٹی اور فن ٹیک پر تعاون پر بھی بات چیت کی گئی، پاکستانی آئی ٹی مارکیٹ کی 3.8 ارب ڈالر ایکسپورٹ اور 200 ملین موبائل صارفین کو سرمایہ کاری کے لیے پرکشش قرار دیا گیا۔
اس موقع پر فن ٹیک اور کم لاگت کراس بارڈر پیمنٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پاکستان کے خطے میں ریجنل ٹرانزٹ ہب کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر جی سی سی، ایشیا اور افریقہ کو کنیکٹ کرنے میں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کیا گیا، سب میرین کیبلز اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی منصوبوں میں شراکت داری کے مواقع پر بھی غور کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایس ٹی سی سعودی عرب اور جی سی سی کی سب سے بڑی ٹیلی کام آپریٹر ہے اور وژن 2030 کے ڈیجیٹل ایجنڈے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔