2025-07-25@02:36:46 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«سیلابی ریلوں»:
لاہور (نیوزڈیسک) ملک بھر میں 5 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔ شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، اسلام آباد راولپنڈی، سوات، پشاور میں طغیانی، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔ لاہور، گوجرانوالہ، سوات، مالاکنڈ، جہلم، چکوال اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے، ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی سے اب تک 45 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 68 زخمی بھی ہوئے۔ واضح رہے کہ شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کے خدشات کے باعث راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، نالہ لئی اور دیگر آبی گزر گاہوں میں نہانے پر پابندی عائد کر دی...
کراچی: اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14G مسلم نگر کے علاقے میں ایک گھر میں زیریلی مائع چیز پینے سے تین بہنوں کی حالت خراب ہوگئی۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے حکام کے مطابق متاثرہ خواتین کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرہ خواتین کی شناخت 24 سالہ رباب، 20 سالہ صبا اور 18 سالہ رفعت کے نام سے ہوئی ہے، جو سگی بہنیں ہیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق خواتین نے گھریلو جھگڑے کے باعث مبینہ طور پر صفائی کے کام میں استعمال ہونے والی زیریلی مائع چیز پی لی۔ تاہم، چھیپا حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ...
امریکا کے مختلف حصوں میں شدید بارش، سیلاب اور برفباری کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق ریاست کینٹکی سب سے زیادہ متاثر ہوئی، جہاں سیلابی ریلوں نے 8 افراد کی جان لے لی اور سیکڑوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ شدید بارش اور سیلاب کے باعث 39 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری طرف ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق نیویارک میں تیز ہواؤں کا امکان ہے جبکہ ریاست منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گر سکتا ہے، جو مزید مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔
برازیل کے شہر میناس گیریس میں ہونے والی نیلامی میں نیلور گائے نے 40 بھارتی کروڑ روپے (1 ارب 28 کروڑ 87 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہو کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مذکورہ نیلور گائے نے مہنگی ترین مویشی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، مبینہ طور پر 53 ماہ کی ویاتینا نامی گائے کا وزن تقریبا 1,101 کلوگرام ہے، جو اسی نسل کی دیگر گایوں کے اوسط وزن سے کہیں زیادہ ہے۔ ویاتینا اپنی خوبصورت سفید کھال، ڈھیلی جلد اور کندھوں پر نمایاں کوبڑ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، نیلامی میں لائی گئی نیلور گائے کو مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے۔ عالمی...
برازیل (نیوزڈیسک) برازیل میں منعقدہ لائیو اسٹاک آکشن میں نیلور گائے ایک ارب 28 کروڑ روپے میں نیلام، لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لائیو اسٹاک کی دنیا میں نئے تاریخ رقم ہوگئی، ایک گائے ایک ارب اٹھائس کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔آکشن میں نیلور گائے جسے مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے، سب سے زیادہ نیلامی کے ساتھ فروخت ہوئی ہے۔ اس نیلامی میں نیلور گائے کی نیلامی کی قیمت 4 اعشاریہ 8 ملین ڈالرز یعنی تقریبا 1 ارب سے زائد روپے بنتے ہے ..لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے، جسے مائل اسٹون قرار دیا جا رہا...