سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں‘ راغب نعیمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
لاہور (این این آئی) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے گلگت بلتستان، خیبر پی کے اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصان پر ِ افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے سیلابی ریلوں سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں۔محفوظ رہائش، خوراک اور طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔نقصانات کے ازالے کے لیے مؤثر اور شفاف اقدامات کیے جائیں۔ یہ وقت قومی یکجہتی، خدمت اور امداد کا ہے۔ ریاستی اداروں، فلاحی تنظیموں، مساجد و مدارس اور عام شہریوں کو چاہیے کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں اور ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے ہمیں دکھ کی گھڑی میں ایک دوسرے کا سہارا بننے کا درس ملتاہے۔ متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں‘زخمی افراد کو فوری اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کیے جائیں
پڑھیں:
پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال نارمل، سیلاب متاثرین کی گھروں کی واپسی
طلحہ اشرف:پنجاب میں حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے بعد دریاؤں کی صورتحال اب مکمل طور پر معمول پر آ گئی ہے, سیلاب سے متاثرہ افراد اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کر رہے ہیں،متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے تیزی سے کام جاری ہے،آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے ،کل 30 سے 35ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے،6سے7اکتوبر کو بارشوں کا خطرناک سپیل متوقع ہے،بارشوں کے بعد موسم میں واضح تبدیلی آئے گی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب سمیت نارتھ ویسٹرن کے27اضلاع متاثر ہونگے،چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھے گامگر کوئی بڑی پریشانی نہیں ہوگی،منگلا میں اب تک 1.2 فیصد پانی کی گنجائش پڑی ہے ،دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ بھی بڑھ سکتا ہے۔