سیلاب زدہ علاقوں میں30 کروڑ سے زاید کے بجلی بل موخر
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے صارفین کے لیے لیسکونے بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف فراہم کر دیا ہے۔ کمپنی نے 30 کروڑ روپے سے زاید کے واجبات کی وصولی عارضی طور پر موخر کر دی ۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کے 48 ہزار سے زاید صارفین کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے، جن میں 43 ہزار گھریلو صارفین شامل ہیں۔ سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں کے گھریلو،
کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین سے تاحکم ثانی بل وصول نہیں کیے جائیں گے۔وفاقی حکومت کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سیلاب زدگان کو مالی دباؤ سے بچایا جا سکے۔ عارضی طور پر موخر کیے گئے بلز آئندہ مہینوں میں اقساط کی صورت میں و صول کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 6 ماہ کی آسان اقساط میں واجبات کی وصولی کی تجویز منظور کر لی ہے، جس سے سیلاب متاثرین کو ادائیگی میں سہولت حاصل ہو گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی اور پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے مسائل حل نہیں کیے: مزمل اسلم
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے زرعی نقصانات کے معاوضے ادا کر دیے ہیں، سیلاب 2025 سے ملک بھر میں 40 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور کُل معاشی نقصان کا تخمینہ 822 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 631 ارب، خیبرپختونخوا میں 51 ارب اور سندھ میں 32 ارب روپے کے نقصانات ہوئے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ اس سال عید پر پہلی بار 30 فیصد مال مویشی کراچی سے واپس گئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ کپاس کی 30 سے 34 لاکھ گانٹھیں اور گنے کی 13 سے 33 لاکھ ٹن پیداوار متاثر ہوئی، جبکہ چاول کی پیداوار میں 6 سے 12 لاکھ ٹن تک کمی آئی ہے۔
مزمل اسلم نے خبردار کیا کہ سیلابی نقصانات کے باعث برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں ملکی جی ڈی پی میں تقریباً 1 فیصد کمی متوقع ہے۔