data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: وِکی پیڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے ایک سال کے دوران اس کی ویب سائٹ پر آنے والے صارفین کی تعداد میں تقریباً 8 فیصد کمی ہوئی ہے، جس کی بڑی وجوہات اے آئی سرچ سسٹمز اور ویڈیو سوشل پلیٹ فارمز کو قرار دیا جا رہا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی معلوماتی ویب سائٹ وِکی پیڈیا نے بتایا ہے کہ پچھلے ایک سال میں اس کی ویب سائٹ کو دیکھنے یا پڑھنے والے انسانوں کی تعداد تقریباً 8 فیصد کم ہوگئی ہے۔یہ کمی خاص طور پر پچھلے چند مہینوں میں سامنے آئی، جب وِکی پیڈیا نے اپنا سسٹم اپڈیٹ کیا اور معلوم ہوا کہ مئی اور جون میں ویب سائٹ پر آنے والا زیادہ تر ٹریفک دراصل خودکار مشینوں (بوٹس) کا تھا، انسانوں کا نہیں۔

وِکی پیڈیا کے مطابق ٹریفک کم ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اب سرچ انجن صارفین کو براہِ راست جواب دکھا دیتے ہیں، اس طرح لوگوں کو ویب سائٹ پر جانے کی ضرورت نہیں پڑتی، جس سے وِکی پیڈیا جیسی سائٹس پر آنے والے صارفین کی تعداد میں کمی آئی ہے۔اس کے علاوہ نوجوان اب معلومات حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں، جہاں ویڈیوز دستیاب ہوتی ہیں اور وہ لنک کھولنے کے بجائے ویڈیوز دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

وِکی پیڈیا بنانے والی تنظیم وِکی میڈیا فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اگرچہ اب کم لوگ ویب سائٹ پر آ رہے ہیں، لیکن وہ اب بھی مختلف ذرائع سے وِکی پیڈیا کی معلومات حاصل کر رہے ہیں، یعنی لوگ ویب سائٹ پر کم جاتے ہیں، مگر معلومات تک ان کی رسائی برقرار ہے۔تاہم، اس صورت حال کے کچھ منفی اثرات بھی ہیں، وِکی میڈیا فاؤنڈیشن کے مطابق اگر ویب سائٹ پر آنے والے صارفین کی تعداد مزید کم ہوئی تو وہ رضاکار، جو وِکی پیڈیا کا مواد لکھتے اور اپڈیٹ کرتے ہیں، کم سرگرم رہ جائیں گے، اسی طرح چندہ دینے والے افراد کی تعداد بھی گھٹ سکتی ہے، جس سے ویب سائٹ چلانے کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو جائے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صارفین کی تعداد ویب سائٹ پر ا نے والے

پڑھیں:

اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق

— فائل فوٹو

اسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی