بزدار دور کی کرپشن پر تحقیقات کرنے والے افسر کیخلاف ہی کارروائی شروع کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دور کی کرپشن پر تحقیقات کرنے والے تحقیقاتی افسر کے خلاف ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بزدار دور کی بڑی مالی بے ضابطگی کی تحقیقات پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے عدم اعتماد کر دیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے طلب کرنے پر تحقیقاتی افسر نے رخصت لے لی، تحقیقاتی افسر کے پیش نہ ہونے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے سخت نوٹس لے لیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو تحقیقاتی افسر کے چھیٹوں پر جانے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی تھری نے تحقیقاتی افسر ڈاکٹر فرح مسعود کو دوبارہ طلب کرلیا۔
محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی
بزدار دور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاالدین میں 200 ملین کی مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کے لیے ممبر انکوائری ڈاکٹر فرح مسعود کو نامزد کیا گیا تھا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے ممبر انکوائری ڈاکٹر فرح مسعود کی تحقیقات پر عدم اعتماد کر دیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے تحقیقاتی افسر کی تحقیقات
پڑھیں:
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔
لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔