بزدار دور کی کرپشن پر تحقیقات کرنے والے افسر کیخلاف ہی کارروائی شروع کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
لاہور:
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دور کی کرپشن پر تحقیقات کرنے والے تحقیقاتی افسر کے خلاف ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
بزدار دور کی بڑی مالی بے ضابطگی کی تحقیقات پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے عدم اعتماد کر دیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے طلب کرنے پر تحقیقاتی افسر نے رخصت لے لی، تحقیقاتی افسر کے پیش نہ ہونے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے سخت نوٹس لے لیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو تحقیقاتی افسر کے چھیٹوں پر جانے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی تھری نے تحقیقاتی افسر ڈاکٹر فرح مسعود کو دوبارہ طلب کرلیا۔
بزدار دور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاالدین میں 200 ملین کی مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کے لیے ممبر انکوائری ڈاکٹر فرح مسعود کو نامزد کیا گیا تھا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے ممبر انکوائری ڈاکٹر فرح مسعود کی تحقیقات پر عدم اعتماد کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تحقیقاتی افسر کی تحقیقات
پڑھیں:
لیجنڈ ٹرسٹ فنڈز میں کروڑوں کے فراڈ کی اینٹی کرپشن تحقیقات کرے گا، وزیر ثقافت سندھ
وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار شاہ(فائل فوٹو)۔وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار شاہ نے کہا کہ لیجنڈ ٹرسٹ کا کام مستحق فنکاروں اور اداکاروں کی مالی معاونت کرنا ہے۔ اب تک 6 کروڑ روپے سے زائد رقم جعلسازی سے نکالنے کی معلومات ملی ہیں۔
جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لیجنڈ ٹرسٹ فراڈ کے معاملہ کی اینٹی کرپشن تحقیقات کرے گا۔
وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ یہ ٹرسٹ گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی کام کرتا ہے، جعلسازی کے ذریعے محکمہ ثقافت کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا ہے۔
ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ بینک سے چیک بک نکلوا کر کیش رقم نکالی گئی، خردبرد سے غریب اور مستحق فنکاروں کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ تحقیقات سے بینک اور سرکاری ملازمین کی ملی بھگت کا پتہ چلے گا، وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو لیجنڈ ٹرسٹ فنڈ میں چوری کا بتا دیا ہے۔