بونیرمیں شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا،ایک ہی خاندان کے21افرادجاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا جہاں ایک ہی خاندان کے 21افراد جاں بحق ہو گئے ۔
سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے بونیر کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے قادر نگرمیں سیلابی ریلے میں بہہ کر 84 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک ہی خاندان کے 21افراد بھی شامل ہیں۔ شادی کی تیاری میں مصروف خاندان کی خوشیاں بھی سیلاب بہا لے گیا، کئی کی لاشیں مل گئیں جبکہ بہت سے اب بھی لاپتہ ہیں۔
پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی
خیال رہے کہ حالیہ بارشوں، بادل پھٹنے کے واقعات اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک خیبر پختونخوا میں 328 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ خیبر پختونخوا کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بونیر سرفہرست ہے جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ کئی مکانات تباہ ہو گئے جبکہ مال مویشی بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جاں بحق ہو
پڑھیں:
انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا
بھارتی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے ایک روز بعد لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے شکست سے دل برداشتہ ہوکر نہ صرف سیاست چھوڑنے بلکہ خاندان سے قطع تعلق کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر روہنی آچاریا نے لکھا:
’میں سیاست چھوڑ رہی ہوں اور خاندان سے بھی خود کو الگ کر رہی ہوں… یہی سنجے یادو اور رمیز نے مجھ سے کہا تھا… اور میں اس کا سارا الزام اپنے سر لے رہی ہوں۔‘
روہنی کے مطابق یہ دباؤ 2 افراد کی جانب سے آیا جنہیں تیجَسوی یادو کے قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ سنجے یادو راجیہ سبھا کے رکن اور آر جے ڈی لیڈر تیجَسوی کے بااعتماد معاون ہیں، جبکہ رمیز اُتر پردیش کے ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ان کے پرانے دوست بتائے جاتے ہیں۔
I’m quitting politics and I’m disowning my family …
This is what Sanjay Yadav and Rameez had asked me to do …nd I’m taking all the blame’s
— Rohini Acharya (@RohiniAcharya2) November 15, 2025
روہنی آچاریہ، جو چند سال قبل اپنے والد کو گردہ عطیہ کرنے کے باعث سرخیوں میں رہیں، اس مرتبہ بہار انتخابات میں تیجَسوی کی مہم میں سرگرم تھیں۔ تاہم یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ لالو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی پارٹی سے بے دخلی پر ناخوش تھیں۔
اہلِ سیاست سے دور رہنے والی اور سنگاپور میں اپنے شوہر کے ساتھ مقیم روہنی کے اس اعلان نے آر جے ڈی کے اندرونی اختلافات کو ایک بار پھر سامنے لا کھڑا کیا ہے۔
جمعہ کو آنے والے نتائج میں آر جے ڈی نے اپنی تاریخ کی دوسری بدترین کارکردگی دکھائی اور صرف 25 نشستوں تک محدود رہی۔
شکست کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں آر جے ڈی نے کہا کہ سیاست میں اُتار چڑھاؤ لازمی ہیں اور جماعت غریبوں کی آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی ریاست بہار روہنی آچاریا لالو پرساد یادو