سیلاب متاثرین ریلیف پیکج: وزیراعظم کا گھریلو صارفین کے ایک ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے گھریلو صارفین کیلیے اگست کے مہینے کے بل معاف کرنے کا اعلان کردیا۔
قوم سے اپنے مختصر اور اہم بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں ہمیں سیلاب متاثرین کی مشکلات کا پورا اندازہ ہے، اس میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی وفاقی حکومت اپنے وسائل سے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کوئی احسان نہیں بلکہ یہ سیلاب متاثرین کا حق ہے، جو گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں انہیں یہ رقم اگلے ماہ کے بل میں واپس کردی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کردی گئیں ہیں، اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں زرعی، کمرشل اور صنعتی شعبوں سے وابستہ بجلی کے بلوں کا تفصیلی تخمینہ لگایا جارہا ہے جبکہ اُن کے بلوں کی وصولی فی الفور مؤخر کی جارہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اگر مذکورہ بالا شعبوں کا تخمینہ زیادہ نکلتا ہے تو پھر حکومت انہیں مزید ریلیف دینے کے حوالے سے مزید اقدامات کرے گی۔ وزیراعظم نے کاہ کہ متعلقہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ضروری ہدایات فوری طور پر جاری کردی گئیں ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تباہی اور نقصانات وہاں لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں
اس صورت حال کے پیش نظر خادم پاکستان کی طرف سے یہ ایک حقیر سی کوشش ہے جو متاثرین کی پریشانی میں کمی کا باعث بنے گی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آبادکاری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلاب سے متاثرہ ہرشخص کو دوبارہ آباد نہ کرلیں، اللہ تعالیٰ ہماری مدد فرمائے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیلاب متاثرین بجلی کے بل نے کہا کہ کے بلوں
پڑھیں:
نئے وزیراعظم کا اعلان کشمیر سے ہوگا؛ بلاول بھٹو
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں کشمیر کی عوام سے وعدہ کرتا ہوں جو بھی ہو آپ کو مایوس نہیں کروں گا، میں کشمیری عوام کی نمائندگی ہر جگہ کررہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ نئے وزیراعظم کا اعلان کشمیر سے ہوگا، اسلام آباد سے کشمیر کے نئے وزیراعظم کا اعلان نہیں ہوگا۔
پیپلزپارٹی آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد اجلاس کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج آزاد کشمیر کا پارلیمانی اجلاس تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی اور کشمیر کی تاریخ سامنے ہے، پی پی کی بنیاد کشمیر کاز کیوجہ سے رکھی گئی۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
بلاول بھٹو نے کہا کہ غیر سیاسی سوچ کی وجہ سے کشمیر کی سیاست میں خلا پیدا کیا گیا، ہمیں خطرہ تھا کشمیر کاز کو نقصان نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی واحد جماعت ہے جو ہر جگہ کشمیر کی صحیح معنوں میں نمائندگی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کا شکر گزار ہوں، ہم کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی نمائندگی کرنا جانتی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے اندر نئے انتخابات ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے تمام مسائل کا سیاسی حل ہے اور سیاسی حل پیپلز پارٹی کی پہچان ہے۔
حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا