شمالی علاقہ جات میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 69 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
تصاویر بشکریہ جیو نیوز
صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق شمالی علاقہ جات میں خراب موسم کے سبب پیش آنے والے مختلف حادثات میں اب تک 69 افراد جاں بحق، کئی زخمی اور متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
خیبرپختونخوا
شمالی علاقہ جات میں کلاؤڈ برسٹ، بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سے متعلق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے کے 5 اضلاع میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں کے باعث 41 افراد جاں بحق ہوئے۔
صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں شدید بارش کے سبب سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
باجوڑ میں 21، سوات میں 4، دیر لوئر میں 5، بٹگرام میں 10 اور شانگلہ میں 1 شخص جاں بحق جبکہ باجوڑ میں 8 اور لوئر دیر میں 4 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 18 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب ضلع مانسہرہ کے علاقے بٹگرام میں رات گئے کلاؤڈ برسٹ سے متعدد افراد ریلے میں بہہ گئے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں کئی مکانات تباہ اور بڑی تعداد میں مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔
مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے جن میں مظفرآباد کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں۔
کلاؤڈ برسٹ سے رتی گلی کی سڑک مختلف مقامات سے بہہ گئی، رتی گلی بیس کیمپ میں متعدد سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کے مطابق نیل بند گاؤں ضلع بٹگرام اور مانسہرہ کی سرحد پر واقع ہے جہاں گزشتہ رات کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔
نیلم اور لوات نالے پر تین، تین رابطہ پل بہہ گئے، آزاد کشمیر کو راولپنڈی سے ملانے والی شاہراہ کوہالہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہے، مختلف مقامات پر 30 سے زائد مکانات، دکانیں اور دیگر املاک تباہ ہوئیں۔
خراب موسم کے باعث سیاحوں کو واپس جانے سے روک دیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مظہر سعید کے مطابق سیاحتی مقام رتی گلی میں 5 سو سے زائد سیاح پھنسے ہوئے ہیں، تمام سیاح محفوظ ہیں۔
اٹھ مقام میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہیں جبکہ شاہراہ نیلم پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہے۔
بالائی علاقوں میں بجلی اور فون کا نظام بھی متاثر ہے۔
بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر متاثرہ اضلاع میں آج اور کل تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔
گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ
گلگت بلتستان میں مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
غذر میں سیلاب سے 8 اور ضلع دیامر میں 2 بہن بھائی جاں بحق ہوئے۔
مرکزی بجلی گھر نلتر اسٹیشن سیلاب کے باعث تباہ ہو گیا، پاور اسٹیشن بند ہونے سے شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔
گلگت بلتستان کی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر پگھلنے سے حسن آباد نالے کے دونوں اطراف سے کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
انتظامیہ نے مکانوں کو خالی کرنے کا نوٹس دے دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ کے میں کلاؤڈ برسٹ افراد جاں بحق گلگت بلتستان باجوڑ میں کے مطابق کی تلاش جاری ہے کے باعث
پڑھیں:
طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
قابض افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان کے مختلف صوبوں میں آزادی پسند تحریکیں زور پکڑ گئیں.
بدخشان میں چندماہ میں دوسرےضلعی گورنرکی ہٹ دھرمی پرمبنی برطرفی نےطالبان کےاندرونی خلفشارکوآشکارکردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان رجیم کیخلاف نئے مسلح گروہ سپاہیان میہن نے بدخشان کے ضلع یفتلی سفلی پرقبضہ کرکےاپنی موجودگی کا باضابطہ اعلان کر دیا
یہ گروہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنےوالےافراد پرمشتمل ہے جن میں سابق سیکیورٹی اہلکاراورمقامی باشندےشامل ہیں۔
ساؤتھ ایشیا ٹیررزم پورٹل کی رپورٹ کے مطابق طالبان اور جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوئے،بدخشان میں ان کےحامیوں اورطالبان قیادت کےدرمیان کشیدگی برقرارہے۔
بدخشان میں اندرونی کشیدگی بھی عروج پر،ضلعی گورنرقاری مطیع الرحمان کوتقرری کےایک ہفتےبعدہی عہدے سےہٹا دیا گیا، طالبان مخالف گروہوں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اورافغانستان فریڈم فرنٹ بھی بدخشاں سمیت افغانستان کے کئی صوبوں میں سرگرم ہیں۔
افغان مزاحمتی تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نےایکس اکاونٹ پرمزاحمتی فورسزکی نئی ویڈیواپ لوڈکردی۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کےایکس پراپ لوڈ ویڈیومیں طالبان مخالف فورسزکواہم علاقےمیں گشت کرتےہوئےدیکھاجاسکتا ہے۔