شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو اعلیٰ قومی اعزازات دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
لاہور:
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے اعلیٰ ترین قومی اعزازت کا اعلان کردیا گیا۔
حکومت کی طرف سے ہر سال یوم آزادی پر مختلف شعبوں کے ساتھ کھیلوں کیلئے اعلیٰ ترین قومی اعزازت پانے والی فہرست جاری کی جاتی ہے۔
اس بار سابق کپتان شاہد خان آفریدی، کوہ پیما شہروز کاشف، ملک محمد عطا (مرحوم) گھڑ سوار، سابق ویمن کرکٹر ثنا میر اور ڈسکس تھرو میں حیدر علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
اسکواش میں حمزہ خان، شوٹنگ میں محسن نواز اور ٹینس میں رشید ملک کو تمغہ امتیاز ملے گا۔
شاہ زیب رند کراٹے اور محمد سجاد کبڈی میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ وصول کریں گے۔ یہ تقریب اگلے سال 23 مارچ کو ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سنگین الزامات پر سابق قومی کپتان راشد لطیف سے تحقیقات شروع
سابق قومی کپتان راشد لطیف کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق راشد لطیف کے خلاف تحقیقات پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، پی ایس ایل اور مختلف کرکٹرز پر جوا کمپنیوں سے وابستگی کے الزامات پر کی جا رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے راشد لطیف کو ابتدائی بیان کے لیے طلب کیا تاہم مبینہ طور پر وہ اپنے الزامات کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق راشد لطیف گزشتہ کچھ عرصے سے اپنے یوٹیوب چینل پر یکطرفہ الزامات لگا رہے ہیں جن کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔