Daily Mumtaz:
2025-07-01@12:33:47 GMT

ملک بھر میں 5 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

ملک بھر میں 5 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی

لاہور (نیوزڈیسک) ملک بھر میں 5 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔

شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، اسلام آباد راولپنڈی، سوات، پشاور میں طغیانی، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔

لاہور، گوجرانوالہ، سوات، مالاکنڈ، جہلم، چکوال اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے، ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی سے اب تک 45 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 68 زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کے خدشات کے باعث راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، نالہ لئی اور دیگر آبی گزر گاہوں میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تربیلا ڈیم کی سطح بلند ہوگئی، ڈیم میں پانی کی سطح 1498 فٹ ریکارڈ کی گئی، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی اور حید آباد میں 2 تا 5 جولائی شدید بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت دیگر شہریوں میں 2 سے 5 جولائی کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران ان شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج سے 5 جولائی کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پوٹھوہار، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بالاکوٹ، مری، گلیات میں موسلادھار بارش متوقع ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، سوات، چترال، ڈی آئی خان، بنوں اور مردان میں اربن فلڈنگ اور دریائے کابل و سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 2 سے 5 جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں اور موسلادھار بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون بارشیں: راولپنڈی کے کن علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے؟
  • کراچی اور حید آباد میں 2 تا 5 جولائی شدید بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • پنجاب بھر میں پری مون سون کا نیا سلسلہ؛آئندہ 5 دن کیلیے موسم کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • ملک بھر میں بارشوں کے باعث حادثات میں 50 افراد جاں بحق،مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • آج سے 5 جولائی تک شدید بارشیں متوقع، این ڈی ایم اے نے سیلابی خطرات سے خبردار کردیا
  • ملک بھر میں مون سون بارشیں، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر
  • شہریوں کو موبائل فون پر موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دی جائے، وزیراعظم