سیلاب متاثرین ریلیف پیکج، وزیراعظم کا گھریلو صارفین کے ایک ماہ کے بجلی بل معاف کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے گھریلو صارفین کیلیے اگست کے مہینے کے بل معاف کرنے کا اعلان کردیا۔
قوم سے اپنے مختصر اور اہم بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں ہمیں سیلاب متاثرین کی مشکلات کا پورا اندازہ ہے، اس میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی وفاقی حکومت اپنے وسائل سے کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کوئی احسان نہیں بلکہ یہ سیلاب متاثرین کا حق ہے، جو گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں انہیں یہ رقم اگلے ماہ کے بل میں واپس کردی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کردی گئیں ہیں، اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں زرعی، کمرشل اور صنعتی شعبوں سے وابستہ بجلی کے بلوں کا تفصیلی تخمینہ لگایا جارہا ہے جبکہ ان کے بلوں کی وصولی فی الفور موخر کی جارہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اگر مذکورہ بالا شعبوں کا تخمینہ زیادہ نکلتا ہے تو پھر حکومت انہیں مزید ریلیف دینے کے حوالے سے مزید اقدامات کرے گی۔ وزیراعظم نے کاہ کہ متعلقہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ضروری ہدایات فوری طور پر جاری کردی گئیں ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تباہی اور نقصانات وہاں لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں،اس صورت حال کے پیش نظر خادم پاکستان کی طرف سے یہ ایک حقیر سی کوشش ہے جو متاثرین کی پریشانی میں کمی کا باعث بنے گی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آبادکاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلاب سے متاثرہ ہرشخص کو دوبارہ آباد نہ کرلیں، اللہ تعالی ہماری مدد فرمائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت سیلاب متاثرین کیلئے جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے، وزیر اعلی سندھ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کیلئے جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے، وزیر اعلی سندھ ایچ پی وی ویکسی نیشن کیلئے سرکاری، نجی گرلز اسکولز اور مدارس کی لسٹ فائنل صدر مملکت کا جے 10سی طیارے بنانے والے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ بوریوالا میں بارات سیلابی ریلے میں پھنس گئی، ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر منتقل کیا امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے معاونت کی فراہمی راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیے گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیلاب متاثرین کی گھریلو صارفین نے کہا کہ کا اعلان کے بلوں

پڑھیں:

 مظفرگڑھ: فلڈ ریلیف کیمپ میں بد نظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہوگئی

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بد نظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہوگئی ۔
علی پور میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول فلڈ ریلیف کیمپ میں اُس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب متاثرین کی بڑی تعدادکیمپ میں داخل ہوگئی۔
امدادی کیمپ پر سیلاب متاثرین کی دھکم پیل اور ہاتھا پائی سےکئی سیلاب متاثرین کی حالت غیر ہوگئی۔
متاثرین امدادی سامان کے لیے لڑ پڑے، اس دوران ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا، سیلاب متاثرین امدادی سامان لے گئے اورکیمپ خالی کردیا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
  • سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
  • سیلاب نقصانات، پہلے تخمینہ پھر ریلیف کیلئے حکمت عملی: وزیراعظم
  • ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ طلبہ  کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد کا اعلان
  • ملالہ یوسفزئی کا سیلاب متاثرین کیلئے 2لاکھ 30ہزار ڈالر امداد کا اعلان
  • مظفر گڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے‘ متعدد کی حالت غیر 
  • اسلام آباد: سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
  • ریلیف پیکیج آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کرنا قابل مذمت ہے
  • پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
  •  مظفرگڑھ: فلڈ ریلیف کیمپ میں بد نظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہوگئی