جلال پور پیر والا میں سیلاب سے صورتحال سنگین، موٹروے ایم 5ٹریفک کیلئے بند
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
جلال پور پیر والا میں سیلاب سے صورتحال سنگین، موٹروے ایم 5ٹریفک کیلئے بند WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز
ملتان(سب نیوز)سیلاب سے صورتحال سنگین ہونے کے باعث ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا کے مقام پر موٹروے ایم 5 کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ترجمان ڈی جی پی ڈی ایم کے مطابق سیلابی پانی کے کٹاو کے باعث موٹروے میں بریچنگ کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب، این ایچ اے اور متعلقہ انتظامیہ موٹروے کے بچاو کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔موٹروے کو بڑے کٹاو سے بچانے کے لیے سینڈ بیگ اور پتھر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ آئندہ 24گھنٹوں میں جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی میں واضح کمی ہو جائے گی۔ پنجاب کے دریاوں میں پانی کے بہاو میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاو کم ہو کر 3 لاکھ 92 ہزار ہوگیا، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کا بہاو 6 لاکھ 27 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے، این ایچ اے حکام کی درخواست پر ٹریفک کے لیے ڈائیورشنز لگا دی گئیں۔ٹریفک نارتھ بانڈ پر اوچ شریف، جھانگرہ اور جلالپور انٹر چینج سے موڑی جا رہی ہے جبکہ ساوتھ بانڈ ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساوتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کی جا رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے 22ستمبر کو امریکہ جائیں گے،ذرائع وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے 22ستمبر کو امریکہ جائیں گے،ذرائع ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع قطر پر حملے کے باوجود اسرائیل امریکا تعلقات متاثر نہیں ہونگے، امریکی وزیر خارجہ پنجاب میں مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا گیا صدرآصف زرداری کا چین میں زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین پر سفر مسلمز آف امریکہ اور نسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ، پاکستان کے مستحق طلبا کیلئے وظائف کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جلال پور پیر والا
پڑھیں:
دریائے ستلج کا پانی دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز
---فائل فوٹومحکمۂ انہار کی جانب سے دریائے ستلج کا پانی دریائے چناب میں ڈالنے کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمۂ انہار کے مطابق ممکنہ طور پر موٹروے پر شگاف ڈالنا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔
محکمہ انہار نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کے لیے موٹروے ایم فائیو پر شگاف ڈال دیا جائے، دریائے ستلج کا پانی 40 فیصد اپنا راستہ بدل چکا ہے، اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے اور نورجہ بھٹہ کا بند ٹوٹنے سے دریائے ستلج نے اپنا راستہ بدلا ہے۔
حالیہ سیلاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے تمام گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے، روڈا اور ایل ڈی اے سے دریائے راوی کی زمین پر غیر قانونی سوسائٹیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔
محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج کا پانی ہیڈ پنجند کی طرف جانے کے بجائے اوچ شریف روڈ کے شگاف سے جلال پورپیروالا کی طرف جا رہا ہے۔
محکمہ انہار کے مطابق چیئرمین این ایچ اے، کمشنر ملتان، سیکریٹری انہار، سیکریٹری سروسز پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی، کمیٹی کا ہنگامی اجلاس گزشتہ رات گیارہ بجے جلال پورپیروالا میں ہوا، کمیٹی تمام تر ممکنہ خطرات کا جائزہ لے گی۔