پختونخوا، جی بی اور آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 61 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی، مختلف حادثات میں اب تک 61 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جبراڑئی کے علاقے میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے اور رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔
حکام کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ تین زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مانسہرہ میں بھی کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی
دوسری جانب ضلع مانسہرہ کے علاقے بٹگرام میں رات گئےکلاؤڈ برسٹ سے متعدد افراد ریلے میں بہہ گئے۔ بٹگرام میں 7 افراد جاں بحق اور شانگلہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
پولیس کے مطابق علاقے میں کئی مکانات تباہ اور بڑی تعداد میں مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
پختونخوا میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات
پرونشل ڈیزاسٹر مینجنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے صوبے میں کلاؤڈ برسٹ، بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے جاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے 5 اضلاع میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 43 افراد جاں بحق ہوئے۔
جاری تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں 21، سوات میں 4، دیر لوئر میں 5، بٹگرام میں 7 اور شانگلہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ باجوڑ میں 8 اور دیرلوئر میں4 افراد زخمی ہوئے۔
پیر بابا اسپتال بونیر میں 43 لاشیں لائی گئیں، ایم ایس
دوسری جانب میڈیکل آفیسر پیر بابا اسپتال بونیر ڈاکٹر امتیاز کا بتانا ہے کہ پیر بابا اور گردونواح میں اب تک 43 لاشیں لائی جا چکی ہیں، لائی گئی لاشوں میں 25 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی 18 افراد جاں بحق
ادھر آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی بارش کے بعد مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
آزاد کشمیر حکومت نے شدید بارشوں کے باعث دو روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔
Post Views: 9.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مختلف حادثات میں افراد جاں بحق کے مطابق
پڑھیں:
لسبیلہ، مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر سے 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی
فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق حادثے میں 17 مسافر زخمی بھی ہوئے ہوئے، تمام لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی۔حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔