مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، فلٹریشن پلانٹس و بیوٹیفکیشن پر غور
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کو مثالی گاؤں پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر اب تک کی پیشرفت بھی پیش کی گئی۔وزیراعلیٰ نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب، مرمت اور بحالی کے لیے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کی۔ اجلاس میں دور دراز علاقوں میں واٹر پمپس لگانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
مریم نواز شریف نے لاہور شہر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا عمل تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کچھ منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر اظہارِ ناپسندیدگی کیا۔
وزیراعلیٰ نے اجلاس میں پنجاب بھر میں بیوٹیفکیشن کے 122 منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ لاہور ڈویژن کے51 منصوبے، راولپنڈی کے64،فیصل آباد کے37، ملتان کے 75، سرگودھا کے 45، گوجرانوالہ کے 64، ڈی جی خان کے 51، بہاولپور کے 61، گجرات 53، ساہیوال میں 49 منصوبوں کی تقسیم کی گئی ہے۔
پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی پر عوامی شکایات کا سنجیدگی سے ازالہ کیا جائے گا اور فلٹریشن پلانٹس کے لیے ایک مربوط نظام وضع کیا جائے گا۔انہوں نے زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ٹائم لائنز اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 فلٹریشن پلانٹس مریم نواز
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب نے چہلم امام حسینؑ اور عرس داتا گنج بخشؒ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دیدیا
وزیراعلیٰ مریم نواز نے حضرت امام حسینؑ کے چہلم اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عرس داتا گنج بخشؒ پر آنیوالے زائرین کی سکیورٹی اور آسانی کیلئے انتظامات میں بہتری لانے کا حکم دیا اور زائرین کیلئے شاندار مہمان نوازی کی روایات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982ویں عرس کی تقریبات کے آغاز پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے چہلم امام حسینؑ اور عرس داتاگنج بخشؒ پر امن وامان یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے حضرت امام حسینؑ کے چہلم اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عرس داتا گنج بخشؒ پر آنیوالے زائرین کی سکیورٹی اور آسانی کیلئے انتظامات میں بہتری لانے کا حکم دیا اور زائرین کیلئے شاندار مہمان نوازی کی روایات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے زائرین کیلئے لنگر اور سبیل کے انتظامات میں مزید آسانیاں لانے کی ہدایت کی۔ داتا دربار کے اردگرد سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عرس داتا گنج بخشؒ پر تشریف لانے والے زائرین ہمارے قابل قدر مہمان ہیں، انہیں تکلیف اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ زائرین کا تحفظ ترجیحات میں اولین ہے۔ انہوں نے پولیس کو خصوصی ہدایت کی کہ چہلم کے جلوس پر بھی سکیورٹی سخت رکھی جائے اور جامہ تلاشی کے بعد عزاداروں کو جلوس میں شامل ہونے دیا جائے۔