اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان کا پویلین عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان کا پویلین عالمی توجہ کا مرکز بن گیا جب کہ 180 ممالک اور 80 پویلینز میں پاکستان کا پویلین سب سے منفرد قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی پویلین کا منفرد ڈیزائن خیوڑہ کی عالمی شہرت یافتہ پنک سالٹ کانوں کی عکاسی کرتا ہے، پاکستانی پویلین میں قدرتی نمک کی چٹانوں کا لمس زائرین کے لیے ایک یادگار تجربہ رہا۔
پاکستانی پویلین کا پنک سالٹ گارڈن زائرین کے لیے سکون و شفا کا ذریعہ بن گیا، پاکستان کا پنک ہمالیائی نمک اپنی رنگت اور طبی فوائد کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔
ایکسپو تھیم سے ہم آہنگ پویلین 'زمین کے ساتھ ہم آہنگی' کے تصور کو اجاگر کرتا ہے۔
پاکستانی پویلین نہ صرف برآمدات میں اضافے اور پنک سالٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا نمایاں پلیٹ فارم بنا بلکہ یہ بین الاقوامی ہم آہنگی اور فکری تبادلے کا ترجمان بھی بن کر ابھرا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی پویلین پاکستان کا
پڑھیں:
سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ
زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 184 کلومیٹر تھی۔ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہی ملی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 184 کلومیٹر تھی۔ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔