ہنگری میں قبر کھودنے کے 2025 کے عالمی مقابلے کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
ہنگری میں قبر کھودنے کے عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے جسے مقامی قبروں کی دیکھ بھال کرنے والی انجمن ہر سال منعقد کرتی ہے۔
یہ مقابلہ رواں ماہ اسکیسزارڈ کے قریب السووار قبرستان میں منعقد کیا گیا۔ شرکا میں ہر ٹیمیں دو افراد پر مشتمل تھیں۔ اس تقریب میں پیشہ ور اور شوقیہ دونوں کو حصہ لینے کی اجازت تھی۔
قبر کی پیمائش 160 سینٹی میٹر گہری، 80 سینٹی میٹر چوڑی اور 200 سینٹی میٹر لمبی رکھی گئی تھی۔ وقت کی حد دو گھنٹے مقرر کی گئی اور پھر مٹی واپس بھرنا تقریباً 15 منٹ میں رکھا گیا۔
قبر کی دیواروں کو عمودی ہونا چاہیے تھا، نیچے کا حصہ ہموار؛ پیمائش میں کمی بیشی نا قابل قبول تھی۔ اس مقابلے میں مقامی ٹیم پیرالیٹوز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس ٹیم نے ہدف تقریباً 1 گھنٹہ 33 منٹ اور 20 سیکنڈز میں مکمل کرلیا۔
مزید برآں اس مقابلے میں پہلی بار روسی ٹیم نے بھی حصہ لیا، مگر سب ٹیموں میں آخری پوزیشن رہی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی چیمبر کے غیر معمولی اجلاس عام کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-5
کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی نے اعلان کیا ہے کہ کے سی سی آئی کی جنرل باڈی نے متفقہ طور پر چیمبر کے میمورنڈم اور آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن میں اہم ترامیم کو متعدد خصوصی قراردادوں کے ذریعے منظور کر لیا ہے جو ٹریڈ آرگنائزیشنز ایکٹ، قوانین اور کمپنیز ایکٹ 2017 کے مطابق ہیں۔انہوں نے مجید باوانی آڈیٹوریم میں منعقدہ غیر معمولی جنرل باڈی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن کراچی چیمبر کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ہم نے اپنی آئینی فریم ورک کو بدلتے ہوئے کاروباری تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ قانونی و ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق ڈھال لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترامیم کے سی سی آئی کے مقاصد کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ گورننس کو مزید مضبوط بنائیں گی اور کراچی چیمبر کو ٹریڈ آرگنائزیشنز ایکٹ 2022 اور 2025 کی ترامیم اور کمپنیز ایکٹ 2017 کے تقاضوں سے مکمل ہم آہنگ کریں گی۔یہ ترامیم ہمیں پاکستان بھر میں بالخصوص کراچی میں تجارت و صنعت کے فروغ کے لیے مزید مؤثر طریقے سے کام کرنے کے قابل بنائیں گی۔ انہوں نے ممبران کو بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز (ڈی جی ٹی او)کی ہدایات کے مطابق یہ ترامیم کرنا ضروری تھا جسے ٹریڈ آرگنائزیشنز ایکٹ و رولز 2013، کمپنیز ایکٹ 2017 اور بعد ازاں 2022 اور 2025 کی ترامیم نیز ایس آر او 525 کے تحت جاری کردہ قانونی ٹیمپلیٹ کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔